BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 September, 2008, 13:02 GMT 18:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’کوچ کی مدت دو سال ہونی چاہیے‘

شکیل عباسی
کوچ جسے بھی بنایا جائے اس سے رپورٹ لی جائے: شکیل عباسی
پاکستانی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان شکیل عباسی کا کہنا ہے کہ جب تک کوچ کو کام کرنے کا بھرپور وقت نہیں دیا جائے گا مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے اور یہ مدت کم سے کم دوسال ہونی چاہیے۔

شکیل عباسی کو تین سے پانچ اکتوبر تک ہمبرگ میں ہونے والے چار قومی ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستانی ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

انہیں یہ ذمہ داری ذیشان اشرف کی جگہ سونپی گئی ہے جو بیجنگ اولمپکس میں آٹھویں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد ٹیم کے چند دیگر سینیئر کھلاڑیوں کے ساتھ ’آرام‘ پر بھیج دیئےگئے ہیں۔

شکیل عباسی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوچ ملکی ہو یا غیرملکی اسے طویل وقت دینا چاہیے تاکہ وہ کھلاڑیوں کے ساتھ خود کو ایڈجسٹ کرسکے اور جس پر گیم پلان کے تحت وہ ٹیم کو کھلانا چاہتا ہے اس پر عمل درآمد کرسکے کیونکہ گیم پلان پر صرف ایک دو ٹورنامنٹس میں عمل درآمد ممکن نہیں اس کے لئے لمبا وقت چاہیے۔

شکیل عباسی نے کہا کہ کوچ جسے بھی بنایا جائے اس سے ہر ایونٹ کے بعد کارکردگی کی رپورٹ لی جائے اور اس کی روشنی میں کارکردگی بہتر بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی ملک کے لئے کھیلنا چاہیے۔

بیجنگ اولمپکس میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ کھلاڑیوں کے درمیان گروپنگ کے سوال پر شکیل عباسی نے کہا کہ جب کارکردگی اچھی نہ ہو تو اس طرح کی خبریں گردش کرتی ہیں۔ بیجنگ اولمپکس میں اس کی طرح کی کوئی صورتحال نہیں تھی۔

پاکستانی کپتان نے توقع ظاہر کی کہ سینیئر ٹیم میں جونیئر کھلاڑیوں کی شمولیت سے انہیں جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کا اچھا موقع ملا ہے ساتھ ہی وہ عمدہ کارکردگی سےسینئر ٹیم میں بھی جگہ بناسکتے ہیں۔ ہمبرگ ماسٹرز آسان ٹورنامنٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بیجنگ اولمپکس کی شکست پر ٹیم منیجمنٹ کے استعفے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نئی سلیکشن کمیٹی اور نئے کوچ کی تقرری کرنے والی ہے۔ نئے کوچ کے طور پر سابق اولمپیئن قمرابراہیم کا نام لیا جارہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد