پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیدرآباد دکن میں ہونے والے جونیئر ایشیا کپ کے لئے شفقت رسول کی قیادت میں پاکستان کی اٹھارہ رکنی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جونیئر ایشیا کپ آٹھ سے اٹھارہ جولائی تک جاری رہے گا۔ جونیئر ایشیا کپ سے چار ٹیمیں آئندہ سال سنگاپور اور ملایشیا میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرینگی۔ پاکستانی جونیئر ٹیم کے چیف کوچ جہانگیر بٹ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ٹیم جونیئر ایشیا کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل اور فائنل ہی اس ایونٹ میں ان کے لئے اصل مقابلے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش صرف جونیئر ورلڈ کپ تک کوالیفائی کرنا نہیں بلکہ جونیئر ایشیا کپ جیتنا بھی ہے۔ ٹیم کے کوچ کامران اشرف نے کہا کہ ٹیم متوازن ہے اور اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ کھلاڑی کافی دنوں سے اکٹھے کھیل رہے ہیں لہٰذا ایک اچھا کامبی نیشن بنا ہوا ہے۔ پاکستانی جونیئر ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ شفقت رسول (کپتان)، عمران شاہ، عمران بٹ، کاشف علی، محمد عتیق، عمران عباسی، محمد عرفان، فرید احمد، ظہیراحمد، خرم شہزاد، عامرشہزاد، عدیل حسین، حسیم خان، محمد زبیر، ناصر شہزاد، محمد توفیق، عنایت اللہ اور محمد رضوان۔ اس ٹیم کے پانچ کھلاڑی شفقت رسول، محمد زبیر، فرید احمد، محمد عرفان اور محمد عتیق پاکستان کی سینئر ٹیم کی طرف سے بھی کھیل رہے ہیں۔ | اسی بارے میں پی ایچ ایف کا سیکریٹری کون؟18 June, 2008 | کھیل تین کھیلوں میں وائلڈ کارڈ انٹری12 May, 2008 | کھیل جونیئر کوچ کی طرف سےٹیم کادفاع02 February, 2008 | کھیل چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم نے مایوس کیا11 December, 2007 | کھیل پاکستان ہاکی فیڈریشن کا یوٹرن18 July, 2007 | کھیل جدید کوچنگ کی ضرورت، کامران 25 May, 2007 | کھیل اصلاح، منظور جوڑی کے لیے چیلنج09 April, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||