پی ایچ ایف کا سیکریٹری کون؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر ظفراللہ جمالی نے خالد محمود کو کام جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے آصف باجوہ کو عہدہ سنبھالنے سے روک دیا ہے دوسری جانب پاکستان سپورٹس بورڈ کا دعویٰ ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری خالد محمود نہیں بلکہ آصف باجوہ ہیں۔ واضح رہے کہ پیر کو وزیر کھیل نے ناقص کارکردگی کا جواز بنا کر خالد محمود کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے سابق اولمپئن آصف باجوہ کو سیکرٹری مقرر کردیا تھا ۔ میر ظفر اللہ جمالی نے اس فیصلے کو غیر آئینی قدم قرار دیتے ہوئے خالد محمود کو سیکرٹری کی ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ خالد محمود بدھ کے روز اسلام آباد میں پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کے موقع پر بھی موجود تھے اور ان کا کہنا تھا کہ جمالی صاحب نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ میر ظفر اللہ جمالی کی ہدایات کے برخلاف پاکستان سپورٹس بورڈ نے خالد محمود کو سیکرٹری تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد انور خان نے بی بی سی کو بتایا کہ وزیر کھیل نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے رولز مجریہ1981ء کی دفعہ چار،گیارہ کے تحت خالد محمود کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری کے عہدے سے ہٹایا ہے اور اب آئینی طور پر خالد محمود نہیں بلکہ آصف باجوہ پی ایچ ایف کے سیکرٹری ہیں۔
اس سوال پر کہ سیکرٹری مقرر ہونے کے بعد کانگریس سے متنخب ہوتا ہے اور اعتماد کا ووٹ لیتا ہے تو کیا آصف باجوہ کی تقرری غیرآئینی نہیں؟ محمد انور خان نے کہا کہ جمالی صاحب بھی اسی طرح مقرر ہوئے تھے اور پھر انہوں نے اعتماد کا ووٹ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میر ظفر اللہ جمالی کی جانب سے آصف باجوہ کی تقرری کو نہ ماننے کا تعلق ہے تو یہ ان کا حق ہے کہ وہ اس بارے میں وزیراعظم سے بات کرنا چاہتے ہیں جن کا فیصلہ حتمی ہوگا لیکن پاکستان سپورٹس بورڈ قانونی طور پر آصف باجوہ کو سیکرٹری تسلیم کرتی ہے۔ آصف باجوہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی میر ظفر اللہ جمالی سے بات ہوئی ہے جن کا کہنا تھا کہ میں ان کی وزیراعظم سے ملاقات تک سیکرٹری کا عہدہ نہ سنبھالوں۔ آصف باجوہ نے کہا کہ وہ کسی قسم کی محاذ آرائی یا تلخی نہیں چاہتے انہیں حکومت نے یہ ذمہ داری سونپی ہے لیکن وہ اسے اس وقت تک نہیں سنبھالیں گے جب تک معاملات خوش اسلوبی سے طے نہیں ہو جاتے۔ |
اسی بارے میں ’ہاکی فیڈریشن سے استعفیٰ نہیں دیا‘16 June, 2008 | کھیل خالد محمود ، ہاکی کے نئے سیکریٹری 02 April, 2007 | کھیل ہاکی فیڈریشن تحلیل، صدر برطرف29 April, 2008 | کھیل ہندوستان:ہاکی میں رشوت کا الزام22 April, 2008 | کھیل اذلان شاہ ٹورنامنٹ، ہاکی ٹیم کا اعلان23 April, 2008 | کھیل بھارتی ہاکی ٹیم اولمپکس سے باہر10 March, 2008 | کھیل ہاکی: پاکستان افتتاحی میچ ہارگیا29 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||