BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 September, 2008, 13:06 GMT 18:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی:اصلاح الدین مستعفی ہوگئے

اصلاح الدین
اصلاح الدین نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان ٹیم بیجنگ اولمپکس میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ نہیں کرسکی
اصلاح الدین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ فیصلہ بیجنگ اولمپکس میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا ہے۔

اصلاح الدین کے علاوہ سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن کرنل مدثراصغر نے بھی استعفی دے دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن سمیع اللہ نے اولمپکس سے قبل ہی استعفی دے دیا تھا کیونکہ وہ اپنے سے جونیئر سیکریٹری کے ماتحت کام کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔

بیجنگ اولمپکس میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کےبعد چیف کوچ ذکاء الدین اور کوچ نوید عالم پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔

اصلاح الدین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم بیجنگ اولمپکس میں اچھی کارکردگی کامظاہرہ نہ کرسکی لیکن وہ یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ محددو ٹیلنٹ میں انہوں نے بہترین ٹیم منتخب کی تھی۔

اصلاح الدین نے چیف کوچ کے عہدے سے ہٹاکر چیف سلیکٹر بنائے جانے کے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس سوال کا جواب فیڈریشن کے صدر میرظفرااللہ جمالی بہتر طور پر دے سکتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس قسم کے فیصلے نہ ہوں تو بہتر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میرظفراللہ جمالی نے اصلاح الدین کو بیجنگ اولمپکس تک ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا لیکن اچانک انہیں ہٹاکر اکہتر سالہ ذ کاءالدین کو چیف کوچ بنا دیا گیا۔

اصلاح الدین نے کہا کہ فیڈریشن جو بھی فیصلے کرتی ہے وہ سوچ سمجھ کر ہی کرتی ہوگی۔جہاں تک ان کا تعلق ہے وہ کبھی عہدوں کے خواہشمند نہیں رہے اور انہوں نے ہاکی کی خدمت کو ذہن میں رکھ کر اپنی ہر ذمہ داری نبھائی ہے۔

اصلاح الدین نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دیں تاکہ اولمپکس کے بعد نیا سلسلہ شروع ہوسکے۔

لاہور میں بی بی سی کی نامہ نگار مناء رانا سے فون پر بات کرتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے اصلاح الدین کے استعفے کی تصدیق کی ہے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں سینٹ کی کھیلوں کی قائمہ کمیٹی کی ایک سب کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر ظفر اللہ جمالی نے بیجنگ کے لیے ٹیم کی سلیکشن پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ لاہور میں ٹرائل کے بعد ہونے والے ٹیم کے انتخاب میں خامیاں تھیں اور ٹیم کے پاس مضبوط لیفٹ ونگ نہیں تھا انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کریں گے۔ ان کے اس بیان کے بعد اصلاح الدین صدیقی کا استعفی غیر متوقع نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کچھ کھلاڑیوں نے ہالینڈ کے کلبز سے معاہدے کر رکھے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے لیے اپنے فرائض دینے سے زیادہ ان کلبز پر توجہ دیتے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد