پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ’مستعفی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بیجنگ اولمپکس میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ٹیم کے چیف کوچ و مینیجر خواجہ ذکاء الدین نے اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعلان پیر کی شب بیجنگ سے وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر صحافیوں سےگفتگو کے دوران کیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق خواجہ ذکاء الدین نے اپنے استعفے کے بارے میں فیڈریشن کو باضابطہ طور پر مطلع نہیں کیا ہے۔ خواجہ ذکاء الدین نے کہا کہ چھ ماہ میں ٹیم کی تیاری کے لیے وہ جو کچھ کر سکتے تھے انہوں نے کرنے کی کوشش کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم کی شکست کے اسباب کے بارے میں کوچ نوید عالم بدھ کو لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اکہتر سالہ خواجہ ذکاء الدین کو اسی سال جنوری میں اصلاح الدین کی جگہ پاکستانی ہاکی ٹیم کا چیف کوچ اور مینیجر مقرر کیا گیا تھا تاہم ان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم بیجنگ اولمپکس میں آٹھویں نمبر پر آئی جو اولمپکس کی تاریخ میں اس کی بدترین کارکردگی ہے۔ ذکاء الدین سنہ 1984 کا لاس اینجلس اولمپکس اور 1982 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔وہ اس ٹیم میں بھی شامل تھے جس نے1960 کے روم اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ | اسی بارے میں بیجنگ سے خالی ہاتھ واپسی25 August, 2008 | کھیل جمالی مستعفی ہوجائیں: وزیرکھیل21 August, 2008 | کھیل ہاکی:مقابلہ ساتویں پوزیشن کے لیے19 August, 2008 | کھیل پاکستان:میڈل کی آخری امید ختم17 August, 2008 | کھیل پاکستانی ہاکی ٹیم ایک اور ناکامی15 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||