قاسم ضیاء ہاکی فیڈریشن کے صدر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق اولمپیئن اور پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر بنایا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے قاسم ضیاء کو صدر بنانے کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ وزارت کھیل نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ قاسم ضیاء بطور صدر اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد جمعرات کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی کے استعفے کے بعد قاسم ضیاء کو ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی خبریں گردش کرنے لگیں تھی۔ ہاکی کھیلنے والے سابق کھلاڑیوں کی جانب سے بھی یہ پر زور مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ہاکی کی باگ ڈور کسی سابق کھلاڑی کو دی جائے جسے اندازہ ہو کہ پاکستان میں ہاکی کی ترقی کے لیے کن اقدامات کی ضرورت ہے۔ قاسم ضیاء نے 1980 سے 1987 تک پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کی بطور فل بیک نمائندگی کی۔ اس عرصے میں پاکستان کی ٹیم نے 1981 کی چمپئنز ٹرافی، 1982 کا عالمی کپ اور 1984 کے اولمپکس گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیے۔ اس کے علاوہ قاسم ضیاء کے پاس ایشین گیمز کا بھی گولڈ میڈل موجود ہے۔ | اسی بارے میں جمالی ہاکی فیڈریشن سےمستعفی13 October, 2008 | کھیل ہاکی: پاکستان چھ ایک سے ہار گیا05 October, 2008 | کھیل ہاکی:اصلاح الدین مستعفی ہوگئے05 September, 2008 | کھیل پاکستانی ہاکی ٹیم کے کوچ’مستعفی‘26 August, 2008 | کھیل جمالی مستعفی ہوجائیں: وزیرکھیل21 August, 2008 | کھیل پاکستانی ہاکی ٹیم ایک اور ناکامی15 August, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||