دو اہم کھلاڑیوں سے ٹیم محروم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ہاکی ٹیم کو اپریل میں ہونے والے ازلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ اور مئی میں ہونے والے ایشیاء کپ میں فارورڈ ریحان بٹ اور گول کیپر سلمان اکبر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ ریحان بٹ اور سلمان اکبر نے ہالینڈ کے ایک ہاکی کلب لارینش فکسڈ ہاکی کلب کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے۔ لارینش ہاکی کلب نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ جس معاہدے پر دستخط کیے ہیں اس کی تحت وہ مئی تک پاکستان سمیت کسی بھی ٹیم کے لیے نہیں کھیل سکتے اور انہیں اس کلب کی جانب سے ڈچ ہوفڈ کلاسے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے یہ ٹورنامنٹ پچیس مئی تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے لارینش کلب کے اس خط پر مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں کیا قدم اٹھاتے ہیں اس کا فیصلہ وہ ریحان بٹ اور سلمان اکبر سے ملاقات کے بعد ہی کریں گے۔ پاکستان کی ٹیم کے لیے مئی میں ہونے والا ایشیاء کپ کافی اہمیت رکھتا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کو جیتنا پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے کیونکہ اس کی فاتح ٹیم ہاکی کے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ یاد رہے کہ فارورڈ ریحان بٹ جنہیں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے اس سال کی ورلڈ الیون میں شامل کیا تھا جبکہ انہیں ایشین ہاکی فیڈریشن نے سنہ 2008 کا ایشیاء کا بہترین کھلاڑی قرار دیا تھا۔ | اسی بارے میں بریگیڈیئر عاطف انتقال کرگئے08 December, 2008 | کھیل ریحان بٹ، ایشیا کے بہترین کھلاڑی20 December, 2008 | کھیل ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان میں ہو گا24 December, 2008 | کھیل سکولوں کے لیے دس ہزار ہاکیاں 31 December, 2008 | کھیل ہاکی، کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک31 January, 2009 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||