سکولوں کے لیے دس ہزار ہاکیاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن ہر سال پورے ملک میں ان سکولوں کو دس ہزار ہاکیاں اور گیندیں مہیا کرے گی جہاں ہاکی کھیلی جاتی ہے۔ اس بات کا اعلان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے دوسرے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔ آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ سکولوں کو ہاکیوں کی تقسیم کا نظام شفاف ہوگا اور کوشش کی جائے گی کہ ان ہی سکولوں کو ہاکیاں دی جائیں جہاں حقیقی معنوں میں ہاکی کھیلی جاتی ہے اور انہیں ان کی ضرورت ہے جس سے بعد میں پاکستان کی ہاکی کے کھلاڑی مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی اکیڈمیز بنانے کے پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے اور ان اکیڈمیز کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے یکم جنوری سے ٹرائلز کا آغاز ہو رہا ہے۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت کھیلنے جائے گی یا نہیں اس کا فیصلہ پاکستان کی حکومت کو کرنا ہے اور اس سلسلے میں وہ اور پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء کے ہمراہ جمعرات کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر کھیل آفتاب شاہ گیلانی سے مل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم یکم فروری میں بھارت کے شہر چندی گڑھ میں ہونے والے چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں شامل ہے۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ ہاکی فیڈریشن نے ملائشیا کی ہاکی ٹیم کو پاکستان میں پاکستان کی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلنے یا سینئر ہاکی ٹیم کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے اور ملائیشیا کی جانب سے اس پر جواب ایک ہفتے میں متوقع ہے۔انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی کنسلٹنٹ ووٹر ٹیزلر سات جنوری کو پاکستان آ رہے ہیں۔ | اسی بارے میں پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان02 November, 2008 | کھیل غیرملکی ماہرِ ہاکی کی خدمات حاصل08 November, 2008 | کھیل بھارتی ہاکی ٹیم کا دورہ منسوخ10 November, 2008 | کھیل ایاز محمود ہاکی ٹیم کے چیف کوچ 15 November, 2008 | کھیل ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان میں ہو گا24 December, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||