ایاز محمود ہاکی ٹیم کے چیف کوچ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہاکی کی سینیئر ٹیم کے لیے ایک چیف کوچ اور دو اسسٹنٹ کوچز پر مشتمل کوچز پینل کا اعلان کر دیا ہے۔ سابق المپیئن ایاز محمود کو چیف کوچ جبکہ شہباز جونیئر اور کامران اشرف کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ اعلان پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاء نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ یہ مینجمنٹ عالمی کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ تک ٹیم کے ساتھ رہے گی۔ ٹیم کے چیف کوچ ایاز محمود 1984 کا المپکس جیتنے والی ٹیم کے رکن تھے جبکہ کامران اشرف اور شہباز جونیئر 1994 کا عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔شہباز جونیئر اور کامران اشرف دونوں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے کوچنگ کورسز کر چکے ہیں۔ قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے پہلے ایشین گیمز 2010 میں پاکستان کی ٹیم کو وکٹری سٹینڈ پر پہنچانے کا ہدف طے کیا تھا لیکن ایک اور فوری ہدف بھی ہے اور یہ ہدف 2009 میں ہونے والا عالمی کپ کا کوالیفائینگ راؤنڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کوالیفائنگ راؤنڈ میں جنوبی کوریا، بھارت، جاپان، چین اور پاکستان کے علاوہ اور ٹیمیں بھی ہیں لیکن ان تمام ٹیموں میں سے صرف ایک یعنی ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم ہی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے اور اس وقت ہماری ترجیح ہے کہ پاکستان کی سینیئر ٹیم کو زیادہ سے زیادہ تربیت کروائی جائے تاکہ ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکے۔ قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ سینیئر ٹیم کی مینجمنٹ میں چیف کوچ ایاز محمود سینیئر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایاز محمود نے اس وقت ہاکی کھیلی جب ہاکی گھاس سے ایسٹرو ٹرف پر منتقل ہو رہی تھی اور ان کے پاس دونوں طرح کا تجربہ ہے جبکہ باقی دونوں کوچز جدید ہاکی کا تجربہ رکھتے ہیں اس لیے یہ امتزاج بہتر ثابت ہو گا۔ | اسی بارے میں بھارتی ہاکی ٹیم کا دورہ منسوخ10 November, 2008 | کھیل غیرملکی ماہرِ ہاکی کی خدمات حاصل08 November, 2008 | کھیل پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان02 November, 2008 | کھیل ہاکی کو پیشہ ور کھیل ہونا چاہیئے24 October, 2008 | کھیل حسن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ23 October, 2008 | کھیل پہلا ہدف، ایشیائی کھیل: ضیاء16 October, 2008 | کھیل قاسم ضیاء ہاکی فیڈریشن کے صدر15 October, 2008 | کھیل جمالی ہاکی فیڈریشن سےمستعفی13 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||