پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ حسن سردار نے ہاکی کلب آف پاکستان کراچی میں ہونے والے دو روزہ ٹرائلز کے بعد پاکستان کی بیس رکنی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ ٹیم گیارہ نومبر سے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیم کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ٹیم کے کپتان فارورڈ شفقت رسول ہیں۔ اس سیریز کا پہلا میچ گیارہ نومبر کو کراچی میں فلڈ لایٹس میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ راولپنڈی میں تیرہ نومبرکو، تیسرا میچ پندرہ نومبر کو فیصل آباد میں، چوتھا میچ اٹھارہ نومبر کو سیالکوٹ میں اور پانچواں اور آخری میچ اکیس نومبر کو لاہور میں ہوگا۔ عام طور پر پندرہ رکنی ٹیم تشکیل دی جاتی ہے لیکن جونیئر ٹیم کے چیف کوچ قمر ابراہیم نے سلیکشن کمیٹی سے درخواست کی تھی کہ انہیں زیادہ کھلاڑی دیے جائیں تاکہ وہ اس سیریز میں مختلف کمبینیشن آزما سکیں اور کھلاڑیوں کی صلاحیت کا جائزہ لے سکیں۔ پاک بھارت جونیئر ہاکی سیریز کا انعقاد اگلے سال ہونے والے ہاکی کے جونیئر عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے۔ ٹیم کے اعلان کے موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر سابق اولمپئن قاسم ضیاء نے بھی ذرائع ابلاغ سے بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بجٹ 37 کروڑ اور پچاس لاکھ روپے کا ہوگا جس میں سے 25 کروڑ روپے وفاقی حکومت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ان کی درخواست پر ان چار اداروں کو حکم نامہ جاری کر دیا ہے جنہوں نے کچھ عرصہ پہلے اپنے سپورٹس ڈپارٹمنٹ بند کر دیے تھے اور ہاکی کی ٹیمیں ختم کر دیں تھیں۔ ان اداروں میں الائیڈ بینک، یونائٹیڈ بینک، مسلم کمرشل بینک اور پاکستان کسٹم کے ادارے شامل تھے۔ قاسم ضیاء کے مطابق ان اداروں میں دوبارہ ٹیمیں بننے سے کھلاڑیوں کو نوکریاں ملیں گی اور ان کا مستقبل محفوظ ہوگا۔ قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ سینیئر ٹیم کے لیے منیجر، چیف کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کا اعلان پندرہ نومبر تک کر دیا جائے گا۔ قاسم ضیاء نے ایک بار پھر دہرایا کہ ان کا ہدف 2010 کے ایشین گیمز اور 2012 کے اولمپک گیمز کے لیے ٹیم کو وکٹری سٹینڈ تک پہنچانا ہے۔ جونیئر ہاکی ٹیم | اسی بارے میں قاسم ضیاء ہاکی فیڈریشن کے صدر15 October, 2008 | کھیل ’ کوچ غیرملکی بھی ہوسکتا ہے‘20 October, 2008 | کھیل حسن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ23 October, 2008 | کھیل ہاکی کے لیے ’میگا پلان‘16 September, 2008 | کھیل ’سینیئر کھلاڑی آرام کر رہے ہیں‘ 03 September, 2008 | کھیل ’کوچ کی مدت دو سال ہونی چاہیے‘15 September, 2008 | کھیل پاکستانی ہاکی ٹیم ہیمبرگ روانہ30 September, 2008 | کھیل ہاکی کو پیشہ ور کھیل ہونا چاہیئے24 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||