BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 October, 2008, 16:01 GMT 21:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حسن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ

قاسم ضیاء
قاسم ضیاء اسی ہفتے فیڈریشن کےصدر منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابق سٹار کھلاڑی حسن سردار کو پاکستان کی سنئیر، جونیئر اور وومین ہاکی ٹیموں کے انتخاب کے لیے بنائی گئی نئی سلیکشن کمیٹی کا چئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے دیگر ممبران میں فرحت حسین خان، رانا مجاہد، خالد بشیر اور محمد شفیق شامل ہیں۔

پاکستان کی ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر قاسم ضیاء نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں حسن سردار کو ایک عظیم کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ ہاکی کھیلتے تھے تو پاکستان کے عوام ان کا میچ دیکھنے کے لیے سارا دن انتظار کرتے تاکہ وہ حسن سردار کو مخالف ٹیم کو ڈاج دیتے دیکھ سکیں۔

آج سلیکشن کمیٹی کے علاوہ جونیئر ہاکی کے لیے مینجمنٹ ٹیم کا بھی اعلان کیا گیا۔

پاکستان اور بھارت کی جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان 12 نومبر سے پاکستان میں ہونے والی پانچ میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ سابق المپئن قمر ابراہیم ہوں گے جبکہ دانش کلیم کو کوچ اور احمد عالم کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پی ایچ ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی تنخواہ دار ہو گی اور وہ گراس روٹ کی سطح سے لے کر جونیئر، سینئر اور وومین ہاکی ٹیم کےلیے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کے علاوہ نیے ٹیلنٹ کی تلاش میں بھی فیڈریشن کی مدد کرے گی۔انکا کہنا تھا کہ تنخواہ دار سلیکشن کمیٹی بنانے کی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ اپنا تمام وقت ہاکی کو دیں اوروہ جواب دہ بھی ہوں۔

قاسم ضیاء نے بتایا کہ ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ میں تین ٹیکنو کریٹس کی سیٹوں پر اصلاح الدین، اختر رسول اور شہباز سینئر کو نامزد کیا گیا ہے اور انہوں نے اس کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

برگیڈیئر محمد عاطف کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کا مشیر بنایا گیا ہے۔

قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کے سبب جونیئر ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ ٹیم بنانا ضروری تھا جبکہ سینئر ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ کا فیصلہ کرنے سے پہلے صوبائی ایسوسی ایشنز اور ہاکی کے سابق کھلاڑیوں سے مشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سینئر ہاکی ٹیم کے کوچ کے لیے شہباز سینئر کی جانب سے انکار کی خبریں درست نہیں بلکہ شہباز سینئر سے ان کی دستیابی کے متعلق پوچھا گیا تھا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔

قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہاکی کو جدید ہاکی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اور سکولوں کی سطح پر ہی بچوں کو صحیح ہاکی سکھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہاکی کا جدید سلیبس بنایا جائے اور اس کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر، سیکریٹری، سلیکشن کمیٹی کے چئرمین جونیئر اور سینئر ہاکی ٹیموں کے چیف کوچ اور ایک غیر ملکی ماہر پر مشتمل ایک ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ بورڈ بنایا گیا ہے یہ بورڈ یکم جنوری 2009 تک ہاکی کا نیا سلیبس تیار کرے گا۔

غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی بابت قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو ہاکی کا نیا سلیبس تیار کرنے کے لیے غیر ملکی ماہر کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور اس کے بعد دیکھا جائے گا کہ نئے سلیبس کے مطابق غیر ملکی کوچ کی خدمات کب اور کس سطح کے لیے ضروری ہیں۔

قاسم ضیاء نے بتایا کہ بارہ نومبر سے شروع ہونے والی پاک بھارت جونیئر ہاکی سیریز کے لیے 26 اور 27 اکتوبر کو کراچی میں ٹرائل لیے جائیں گے اور کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں موجود جونیئر ہاکی مینجمنٹ کے چیف کوچ قمر ابراہیم کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز میں اٹھارہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو مختلف کمبی نیشن میں آزمانا چاہتے ہیں تاکہ اس سے مجھے زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو جانچنے کا موقع مل جائے جس کا فائدہ ورلڈ کپ میں ہو گا۔

انٹرنیشل ہاکی فیڈریشن سے کوالیفائیڈ کوچ قمر ابراہیم نے کہا کہ جدید ہاکی میں بہترین فٹ نس اہم کردار ادا کرتی ہے اس لیے فٹ نس کو بہتر کرنے پر وہ خاص توجہ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ہاکی میں ایک سو دس فیصد فٹ نس درکار ہوتی ہے کیونکہ ہاکی کے نئے قوانین کے تحت غیر معمولی فٹ نس کے بغیر جیت ممکن نہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد