BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 November, 2008, 18:48 GMT 23:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیرملکی ماہرِ ہاکی کی خدمات حاصل

پاکستان ہاکی پر تحقیق و ترقی میں ڈچ ماہر مدد کریں گے
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی دعوت پر ہالینڈ کے ایک ہاکی کے ماہر ووٹر ٹیزلر گیارہ نومبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں۔یہ غیرملکی ماہر پاکستان میں ہاکی پر تحقیق اوراس کی ترقی کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی معاونت کریں گے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر قاسم ضیاء نے چند روز قبل کہا تھا کہ ملک میں ہاکی کی ترقی اور گراس روٹ کی سطح پر ہاکی کا ڈھانچہ درست کرنے کے لیے ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کا ایک منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس کے لیے غیرملکی ماہر کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیئر ٹیم کے لیے غیرملکی کوچ کی خدمات کی بجائے ہمیں اس میدان میں غیر ملکی ماہر کی خدمات حاصل کرنی چاہیئے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہاکی کے ڈچ ماہر ووٹر ٹیزلر کی آمد اسی سلسلے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماہر دس روز کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔

وہ ہاکی فیڈریشن کے سامنے پریزینٹیشن دیں گے اوراس دوران ہاکی فیڈریشن اور ان کے درمیان طویل مدت کے لیے معاہدہ کرنے کے لیے شرائط طے کی جائیں گی۔

آصف باجوہ کے بقول ووٹر ٹیزلر ہاکی کے کوچ ہونے کے علاوہ ہاکی کی ڈیویلیپمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کی خاص بات یہ ہے کہ ہالینڈ میں ان کا بنایا ہوا اکیڈمی پروگرام یورپ میں بہت مقبول ہوا تھا۔

آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گیارہ ہاکی اکیڈمیز بنانے کا جو ہاکی فیڈریشن کا منصوبہ ہے اس میں ووٹر ٹیزلر کی خدمات سے بہت فائدہ ہوگا۔ہاکی فیڈریشن پاکستان میں ہاکی کا نیا سلیبس بھی متعارف کروانا چاہتی ہے تاکہ پورے ملک میں ایک ہی طریقہ سے ہاکی کھیلی جائے۔ اس ضمن میں بھی اس غیرملکی ماہر سے استفادہ کیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد