BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 November, 2008, 16:44 GMT 21:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی ہاکی ٹیم کا دورہ منسوخ

قاسم ضیاء
’فیڈریشن کے پاس ہاکی کی ترقی کے لیے تین کروڑ سینتیس لاکھ روپے دستیاب ہیں‘
بھارتی دفتر خارجہ سے سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم کا دورۂ پاکستان منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم پیر کو واہگہ کے راستے لاہور پہنچنے والی تھی جب کہ پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو کراچی میں ہونا تھا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء نے ہاکی کلب آف پاکستان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ بھارت میں پاکستانی سفاتخانے نے بھارتی ٹیم کو جمعہ کو ویزے جاری کر دیےتھے لیکن اتوار کو بھارتی ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مطلع کیا کہ ان کے فارن آفس نے بھارتی جونیئر ٹیم کو دورے سے روک دیا ہے جس کا سبب سکیورٹی خدشات ہیں۔

قاسم ضیاء نے کہا کہ اس صورتحال پر انہوں نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بات کی جس پر انہوں نے سیکرٹری خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے بھارتی ہم منصب سے بات کریں۔

بھارتی سکریٹری خارجہ نے یقین دلایا کہ ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی لیکن پیر کو اچانک یہ بتادیا گیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آرہی ہے۔
حالانکہ بھارتی ٹیم اتوار سے امرتسر میں سرحد پار کرنے کی منتظر بیٹھی تھی۔

قاسم ضیا نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جونیئر ٹیم کے لیے سکیورٹی کی ہرممکن یقین دہانی کرائی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا فیصلہ افسوسناک اور مایوس کن ہے جس کےبعد وہ بھی یہ سوچیں گے کہ پاکستانی ٹیم بھارت جانے سے قبل اپنی حکومت سے پوچھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد