BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 December, 2008, 15:56 GMT 20:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان میں ہو گا

کافی عرصہ بعد ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء کے مطابق پہلا ایشین چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان میں ہوگا۔

یہ بات ہاکی فیڈریشن کے صدر نے ملائشیاء میں ہونے والے ایشین ہاکی فیڈریشن کی کانگرس کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے بعد واپس آ کر بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ ملائشیاء میں ہونے والا یہ اجلاس پاکستان میں ہاکی کے تناظر میں کافی بہتر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے اپنی تمام بارہ کمیٹیوں میں پاکستان کو نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کو دو انٹرنیشل ٹورنامنٹ بھی الاٹ کیے ہیں۔

ایشیاء کا پہلا چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ سن 2009 میں پاکستان میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے کیونکہ دنیا کا پہلا چمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ بھی پاکستان میں ہی ہوا تھا۔

قاسم ضیاء کے مطابق خواتین کے جونیئر ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی بھی پاکستان کو دی گئی ہے یہ ٹورنامنٹ 2010 میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان میں کئی برس سے سیکیورٹی کے خدشات کے سبب غیر ملکی ٹیمیں نہیں آ رہیں تو کیا ایشین چپمئنز ٹرافی کا انعقاد ممکن ہے اس ضمن میں قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ یہ ٹورنامنٹ سن 2009 کے آخر میں کھیلا جائے گا اور تب تک ملک کے حالات بہتر ہوجائیں گے۔

قاسم ضیاء نے بتایا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایک ’لائف ٹائم ایچیومنٹ ایوارڈ‘ دینے کا آغاز کیا ہے یہ ایوارڈ اس شخص کو دیا جائے گا جس نے تمام عمر ہاکی کی خدمت کی ہو۔ یہ ایوارڈ اس شخص کی موت کے بعد ہی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا پہلا ایوارڈ پاکستان کے سابق ہاکی کے کھلاڑی اور فیڈریشن کے سابق سیکریٹری برگیڈیر محمد عاطف کو دیا جائے گا۔

قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی اس انتظامیہ نے جب انتظام سنبھالہ تھا تو پاکستان میں ہاکی ایکڈمیز کے قیام کا وعدہ کیا تھا یہ وعدہ جنوری میں پورا ہو گا اور پاکستان میں کئی ہاکی اکیڈمیز قائم کی جائیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد