ریحان بٹ عالمی ہاکی ٹیم میں شامل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپیان سینٹر فارورڈ ریحان بٹ کے ورلڈ آل سٹار ہاکی ٹیم میں شامل کیے جانے کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء نے خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ چیف سلیکٹر حسن سردار کا کہنا ہے کہ ریحان بٹ کو ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کے لیے فٹ نس ثابت کرنا ہوگی۔ سینٹر فارورڈ ریحان بٹ، جو آج کل ہالینڈ میں لیگ کھیل رہے ہیں، انہیں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے امریکہ میں ہونے والے اجلاس میں ہاکی کے عالمی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس اٹھارہ رکنی ٹیم میں ایشیا سے صرف ریحان بٹ اور کوریا کے یونگ سی ہو کا انتخاب ہوا ہے جبکہ بقیہ ٹیم میں آسٹریلیا، سپین، ہالینڈ اور جرمنی کہ کھلاڑی ہی چھائے ہوئے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کےصدر قاسم ضیاء نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب پاکستان کے متعدد کھلاڑی ورلڈ الیون میں ہوا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ اب پھر ایسا ہی دور آئےاور اسی لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن پاکستان میں ہاکی کو نئی زندگی دینے کے لیے آج کل اقدامات کر رہی ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر ماضی میں پاکستان کے سٹار سنٹر فارورڈ حسن سردار کا کہنا ہے کہ ریحان بٹ کی یہ کامیابی پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے اچھی ہے اور ان کی خواہش ہے کہ مزید کھلاڑی ورلڈ الیون میں جگہ پائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ریحان بٹ ہاکی کے اچھے کھلاڑی ہیں وہ ہاکی کو جانتے ہیں لیکن ٹیم میں جگہ تب ہی حاصل کر سکتے ہیں جب وہ تمام کھلاڑیوں کی طرح اوپن ٹرائلز میں فٹ نس ثابت کریں۔ حسن سردار کا مؤقف تھا کہ ناصرف ریحان بٹ بلکہ تمام سینئر کھلاڑی فٹ نس ثابت کر کے ٹیم میں جگہ پاسکتے ہیں۔ ادھر امریکہ میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاء اورسیکریٹری آصف باجوہ امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ ایف آئی ایچ کا یہ اجلاس 23 نومبر کو شروع ہو چکا ہے جبکہ ایف آئی ایچ کے صدر کا انتخاب 29 نومبر کو ہو گا۔ روانگی سے پہلے قاسم ضیاء کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران وہ ہاکی کھیلنے والے دوسرے ممالک کو آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے کہ پاکستان ہاکی کے بین الاقوامی مقابلے کروانے کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔ وہ ان ممالک کو پاکستان میں آ کر ہاکی میچز کھیلنے کی دعوت دیں گے کیونکہ پاکستان میں ہاکی کی ترقی کے لیے یہاں بین الاقوامی ٹورنامنٹس ہونا بہت ضروری ہے۔ ہاکی فیڈریشن کے یہ حکام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے ہر سال بےنظیر بھٹو کے نام پر ایک آٹھ ملکی ٹورنامنٹ پاکستان میں کروانے کی منظوری بھی لیں گے۔ صدر کے انتخاب کے بعد یہ حکام ایف آئی ایچ کی مختلف کمیٹیوں میں پاکستانیوں کی مناسب نمائندگی پر بھی اصرار کریں گے۔ اجلاس کے دوران بھارتی ہاکی فیڈریشن کے نمائندوں سے بھی مستقبل میں پاک بھارت ہاکی سیریز پر بات چیت ہو گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں بھارت کی جونیر ہاکی ٹیم نے سکیورٹی کے خدشات کے سبب آخری لمحات میں سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا۔ | اسی بارے میں بھارتی ہاکی ٹیم کا دورہ منسوخ10 November, 2008 | کھیل غیرملکی ماہرِ ہاکی کی خدمات حاصل08 November, 2008 | کھیل پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان02 November, 2008 | کھیل ہاکی کو پیشہ ور کھیل ہونا چاہیئے24 October, 2008 | کھیل حسن سلیکشن کمیٹی کے سربراہ23 October, 2008 | کھیل پہلا ہدف، ایشیائی کھیل: ضیاء16 October, 2008 | کھیل قاسم ضیاء ہاکی فیڈریشن کے صدر15 October, 2008 | کھیل جمالی ہاکی فیڈریشن سےمستعفی13 October, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||