BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 22 May, 2005, 12:10 GMT 17:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’تندولکر کو فارم میں آنا ہوگا‘
چیپل اور تندولکر
ہر کھلاڑی کے کیریئر میں مختلف مراحل آتے ہیں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے آسٹریلوی کوچ گریگ چیپل ممتاز بیٹسمین سچن تندولکر کے ٹیم میں کردار کو نئی شکل دینے پر غور کر رہے ہیں۔

گریگ چیپل تسلیم کرتے ہیں کہ تندولکر اب ماضی کی طرح نہیں رہے لیکن انہیں بھروسہ ہے کہ تندولکر بین الاقوامی میچوں میں اب بھی بہت کچھ کر دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

چیپل نے کہا کہ ’تندولکر کو ٹیم میں اپنے رول کے حوالے سے کسی حد تک بحران کا سامنا رہا ہے۔ مجھے ان سے بات کرنی ہوگی کہ وہ کیا کرنا چاہ رہے ہیں۔‘

تندولکر اپنے ہی معیار کے مطابق حالیہ عرصے میں کسی حد تک فارم میں دکھائی نہیں دیئے اور انہیں اس تنقید کا بھی جواب دینا پڑا کہ انہوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ شروع کر دی ہے۔

News image
گریگ چیپل کی نگاہ میں کپتان گنگولی کا بلند مقام ہے

دلی سے آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گریگ چیپل نے کہا کہ ’ہر کھلاڑی اپنے کیریئر کے دوران مختلف مراحل سے گزرتا ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وہ (تندولکر) تقریباً پندرہ برس سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور جس میں سے بیشتر عرصہ وہ غیر معمولی کھلاڑی رہے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ میں ان میں نئی امنگ پیدا کر سکوں گا اور ان کے سامنے نئے چیلنج پیش کر سکوں گا۔‘

سچن تندولکر کو دنیا کا بہترین بیٹسمین تصور کیا جاتا رہا ہے۔ گزشتہ برس انہیں کہنی کی چوٹ کا سامنا رہا اور اب غالباً وہ اپنی ہی ٹیم میں بہترین بیٹسمین نہیں رہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد