BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 May, 2005, 02:44 GMT 07:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سٹیو وا کے بھارتی کوچ، ٹام موڈی
ٹام موڈی
ٹام موڈی وسٹرشائر کے ساتھ بطور کھلاڑی اور کوچ کئی برس سے منسلک ہیں
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو وا نے بھات کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے اپنے دو ہموطنوں میں سے ایک یعنی ٹام موڈی کی حمایت کی ہے۔

ٹام موڈی کا نام انڈیا کے نئے کوچ کے لیے تیار کی گئی فہرست میں شامل ہے۔ ان کے علاوہ اس فہرست میں گریگ چیپل، جبکہ بھارت کے مہندر امرناتھ اور سندیپ پاٹل ہیں۔

اس وقت ٹام موڈی برطانیہ کی ایک کرکٹ کاؤنٹی وسٹرشائر کے انچارج ہیں تاہم انہیں بھارت کی ٹیم کے کوچ کے عہدے کے لیے انٹرویو دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سٹیو وا کا کہنا تھا: ’جہاں تک کرکٹ کا سوال ہے گریگ چیپل انتہائی ذہین ہیں لیکن ٹام موڈی کی عمر زیادہ نہیں ہے اور وہ باصلاحیت بھی ہیں اور وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوں گے۔‘

سابق آسٹریلوی کپتان نے مزید کہا کہ ’ٹام موڈی کام کے حوالے سے اچھے اصولوں کے مالک ہیں اور ان میں بصیرت ہے۔ وہ اس طرح کے کام کرنا بھی چاہتے ہیں اور وہ بھارت کو آگے کی طرف لے کر جا سکتے ہیں۔‘

بھارت کی طرف سے کوچ کے لیے چاروں امیدواروں کا انٹرویو اس ماہ کی آخر میں ہوگا۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ بھارت کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں حتمی فیصلے سے قبل دو سے تین دیگر افراد سے بھی رابطہ کرنا چاہتا ہے اور یہ افرد سابق بین الاقوامی شہرت کے کھلاڑی ہیں۔ اور تینوں ہی غیر ملکی ہیں۔

بھارت کی ٹیم کے آخری کوچ نیوزی لینڈ کے کرکٹر جان رائٹ تھے جنہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بھارت میں کھیلی جانے والی حالیہ کرکٹ سیریز کے بعد اپنے عہدے سے الگ ہونے کا پہلے سے اعلان کر رکھا تھا۔

ٹام موڈی اور برطانوی کاؤنٹی وسٹرشائر کے درمیان معاہدہ اس سال کے آخر میں ختم ہو رہا ہے تاہم اس معاہدے میں ایک ایسی شق بھی ہے جس کے تحت ٹام موڈی اپنی کوچنگ کی صلاحیتیں آزما سکتے ہیں۔

ان کا نام سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کے حوالے سے بھی لیا گیا ہے کیونکہ سری لنکا کے کوچ کا عہدہ بھی خالی پڑا ہے تاہم کلب کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ابھی سرکاری طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد