تندولکر‘ تین چار ماہ میں فٹ ہونگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن میں کہنی کے آپریشن کے بعد سچن تندولکر ہندوستان واپس آگئے ہیں۔ سچن کا کنہا ہے کہ وہ بہت تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور آئندہ چودہ سے سولہ ہفتے میں وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپس آجائيں گے۔ ممبئی پہنچنے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سچن نے کہا کہ ان کے ڈاکٹروں نے جلد صحت یاب ہونے کے لئے ایک مکمل پروگرام ا دیا ہے اور اس پر وہ عمل پیرا ہیں۔ تندولکر کی کہنی کا آپریشن گزشتہ مہینے لندن کے ایک ہسپتال میں ہوا تھا ۔ سچن نے بتایا کہ اپنی وہ اس سلسے میں صلح ومشورہ کے لئے ایک بار پھر لندن جائيں گے۔ تندولکر نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ گریگ چیپل کے اس بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس میں گریگ چیپل نے کہا تھا کہ سچن تندولکر اب وہ سچن نہیں رہے جسکے لیے وہ جانے جاتے ہیں۔ تندولکر کا کہنا تھا وہ جلد ہی گریگ چیپل سے ملاقات کریں گے۔ کہنی کے آپریشن کے سبب سچن جولائی میں سری لنکا میں ہونے والی سہ رخی سریز میں نہيں کھیل سکیں گے۔ ستمبر میں ہندوستانی ٹیم زمباوے کا دورہ کریگی اور ایسا لگتا ہے کہ وہ اس سیریز سے بھی باہر رہیں گے۔ تندولکر کی کہنی میں یہ پریشانی گزشتہ برس اگست میں شروع ہوئی تھی جب وہ ہولینڈ کے دورے پر تھے۔ کرکٹ کی دنیا میں سچن تندولکر کو ایک بہترین کھلاڑی کے طور پر جانا جاتا ہے ۔اور وہ ایک روزہ میچوں میںتیس سے زائد سنچریاں اور ٹیسٹ میچوں میں دس ہزار سے زیادہ رن بنائے چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||