کراچی میں پانچواں کارا فلم فیسٹیول | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں دسمبر کے پہلے ہفتے سے کارا فلم فیسٹیول منعقد کیا جارہا ہے۔ کراچی میں ’سب سے کراراہ کارا‘ کے نام سے ہونے والا یہ فیسٹیول پہلی دسمبر سے گیارہ دسمبر تک جاری رہےگااور اس میں ڈیڑھ سو فلمیں دکھائی جائیں گی۔ کارا فلم سوسائیٹی کے آرگنائزر حسن زیدی نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ فلم فسیٹیول میں تیس ممالک کے فلم ساز شریک ہورہے ہیں جن میں بالی ووڈ سے سبھاش گھئی ہیں۔ انوپم کھیر، مہیش بھٹ، پوجا بھٹ، وینو موریا اور عمران ہاشمی بھی اس فیسٹیول میں شرکت کریں گے جبکہ عرفان خان، آدیتیہ بھارتی اچاریہ کی بھی شرکت کا امکان ہے۔ اسی طرح جرمنی سے سکندر کول ڈاو، نیوزیلینڈ سے مائیکل کیٹ، مِس انجلینا لینن، شہناب عالم اور کئی فلمساز شرکت کریں گے۔ حسن زیدی نے بتایا کہ فیسٹیول میں انتالیس فیچر فلم، انتالیس ڈاکیومینٹریز اور پچہتر شارٹ فلمز دکھائی جائیں گیں۔ ان فلموں میں اقبال، پہلا پہلا پیار، میں نے گاندھی کو نہیں مارا، شوٹنگ ڈاگس، پرائیڈ اینڈ پری جیوڈس، ٹکیٹ، ہزاروں خواہشیں ایسی، بھی شامل ہیں جن کوکئی ایوارڈ مل چکے ہیں۔ حسن زیدی کے مطابق فیسٹیول میں پاکستان کے مزاحیہ اداکار رنگیلا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ ان کی تین فلمیں دیا اور طوفان، دل اور دنیا اور کبڑا عاشق کا شو کیا جائے گا جبکہ رنگیلا پر بنائی گئی ڈاکیومینٹری دی ڈیتھ آف کامیڈی بھی پیش کی جائےگی۔ اسی طرح سبھائش گھئی کی چار فلمیں کھلنائک، پردیس، تال اور کرشنا پیش کی جائیں گی۔ اس دوران سبھائش گھئی ’بالی ووڈ اور میں‘ کے عنوان سے بات چیت بھی کریں گے۔ حسن زیدی نے بتایا کہ فیسٹیول کی چار فلموں بارٹن فلنک، سیرینیٹی، پردیس اور کریکو کی ساری آمدنی زلزلے زدگان کو دی جائےگی۔ اسی طرح فیسٹیول کا دس فیصد ریوینیو بھی صدارتی فنڈ میں عطیہ دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ’اس سال اس فیسٹیول کو پانچ سال مکمل ہوں گے۔ ہمیں صدر مشرف سمیت وفاقی اور صوبائی حکومت کا مکمل تعاون حاصل ہے۔‘ |
اسی بارے میں غیرت: چار ہزار سے زائد قتل09 July, 2004 | پاکستان پیار کی شادی، چار افراد قتل 26 July, 2004 | پاکستان کاروکاری قتل تصور ہو گا 26 October, 2004 | پاکستان غیرت کے نام پر قتل پر فلم25 November, 2005 | پاکستان ایک سال میں 107 افراد کاروکاری12 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||