رشدی ’بیڈ سیکس فکشن ایوارڈ‘ کیلیے نامزد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متنازعہ مصنف سلمان رشدی کے ناول کو لندن میں اس برس کے ’بیڈ سیکس ان فکشن‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ برطانیہ کے اس ادبی ایوارڈ کے حصول سے دنیا بھر کے ادیب اجتناب کرتے ہیں کیونکہ یہ ایوارڈ کسی بھی ناول میں جسمانی تعلقات کو بدترین اور شرمناک انداز میں پیش کرنے پر دیا جاتا ہے۔ بھارتی صحافی ترن تیج پال کا ناول بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
سلمان رشدی کو ان کے تازہ ترین ناول’شالیمار دا کلاؤن‘ جبکہ ترن تیج پال کو ان کی کتاب’ الکیمی آف ڈیزائر‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سنہ 2003 میں بھی ایک بھارتی مصنف انیردھ بہل کو ان کی کتاب ’بنکر 13‘ کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔ رشدی اور تیج پال کی کتابیں ان گیارہ کتابوں میں شامل ہیں جنہیں ’لٹریری ریویو‘ نامی جریدے کی جانب سے دیے جانے والے اس ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ سلمان رشدی کے علاوہ نامزد کیے جانے والےمصنفین میں گبریئل گارشیا مارکیز، جان اپڈائک اور پال تھیراکس جیسے مشہور ادباء بھی شامل ہیں۔ اس ایوارڈ کے فاتح کے نام کا اعلان یکم دسمبر کو کیا جائے گا اور اگر اسے وصوصل کرنے کے لیے مصنف موجود ہوا تو اسے ایک مجسمہ اور شیمپین کی بوتل انعام میں دی جائے گی۔ | اسی بارے میں خواتین کا استحصال بند کرو: رشدی11 July, 2005 | فن فنکار بُکر انعام، رشدی اب شامل نہیں09 September, 2005 | فن فنکار رشدی، پدما کے لئے فلم لکھ رہے ہیں15 January, 2004 | فن فنکار سلمان رشدی ممبئی میں11 January, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||