BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 January, 2004, 22:18 GMT 03:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رشدی، پدما کے لئے فلم لکھ رہے ہیں
رشدی اور پدما
دونوں کی عمر میں پچیس سال کا فرق ہے۔

سلمان رشدی اپنے ایک افسانے پر مبنی فلم کا مسودہ لکھ رہے ہیں جس میں انکی گرل فرینڈ پدما لکشمی کلیدی کردار ادا کریں گی۔

رشدی اور پدما کی پہلی ملاقات انیس سو ننانوے میں ایک پارٹی کےدوران ہوئی تھی۔

بُکر انعام یافتہ مصنف کے اس افسانہ کا نام ’فائربرڈز نیسٹ‘ ہے۔

اس فلم کی ہدایات بالی وڈ کے معروف فلم ساز اپورو لاکھیا دیں گے۔

فلم کی کہانی ایک ادھیڑ شخص اور ایک نوجوان لڑکی کے مابین محبت کے گرد گھومتی ہے۔

خود لکشمی اور رشدی کی عمروں میں پچیس سال کا فرق ہے۔ تاہم لکھیا کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی کا دنوں کی ذات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ فلم نیویارک اور بھارت میں فلمائی جائے گی۔

لکھیا کہتے ہیں کہ یہ دو تہذیبوں کے درمیان ایک دلچسپ رومانوی داستان ہے۔

لکشمی سابق ماڈل ہیں۔

اس سے پہلے لکشمی بالی ووڈ کی فلم بوم میں بھی کام کر چکی ہیں۔

یہ فلم رشدی کے کسی افسانے پر مبنی پہلی فلم ہوگی۔

اس سے قبل ان کے ناول مڈنائٹس چلڈرن پر ایک ڈرامہ بن چکا ہے۔

سلمان رشدی نے انیس سو اناسی میں سیٹینک ورسز نامی ناول لکھا تھا جس پر بہت سے مسلمان مشعل ہوگئے تھے اور ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خمینی نے ان کے قتل کا فتوٰی صادر کر دیا تھا۔

گزشتہ پیر کے جب رشدی سولہ سال بعد ممبئی گئے تو ایک سو کے لگ بھگ مسلمانوں کی ایک جمعیت نے ان کی بھارت آمد کے خلاف احتجاج کیا۔

سلمان رشدی ممبئی ہی میں پیدا ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد