 |  این بینکرافٹ اور میل بروکس کی شادی چالیس برس پہلے ہوئی تھی |
ہالی وُڈ کی معروف اداکارہ این بینکرافٹ منگل کی شام کو امریکی شہر نیو یارک کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر تہتر برس تھی۔ این بینکرافٹ کا سب سے مشہور رول انیس سو سڑسٹھ کی فلم ’دی گریجیویٹ‘ میں تھا جس میں انہوں نے ’مسز روبِنسن‘ کا کردار ادا کیا۔ این بینکرافٹ کو پانچ مرتبہ فلمی عزاز ’آسکر‘ کے لیے نامزد کیا گیا اور ان کو یہ عزاز انیس سو تریسٹھ کی فلم ’دی مِریکل ورکر‘ کے لیے ملا۔ اس فلم میں انہوں نے ہیلن کیلر کی اُستانی کا کرادر ادا کیا تھا۔
 |  این بینکرافٹ کو پانچ مرتبہ فلمی عزاز ’آسکر‘ کے لیے نامزد کیا گیا اور ان کو یہ عزاز انیس سو تریسٹھ کی فلم ’دی مِریکل ورکر‘ کے لیے ملا۔ اس فلم میں انہوں نے ہیلن کیلر کی اُستانی کا کرادر ادا کیا تھا  |
این بینکرافٹ کی شادی ہالی وُڈ کے معروف مزاحیہ اداکار میل بروکس سے انیس سو چونسٹھ ہوئی تھی۔ منگل کو میل بروکس کے ترجمان نے این بینکرافٹ کی موت کی خبر شائع کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ کو کینسر کا مرض تھا۔ |