BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 May, 2005, 19:07 GMT 00:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلمسازمرچنٹ انتقال کر گئے
فلمسازمرچنٹ
مرچنٹ آئیوری جوڑی نے 1961 کے بعد سے اپنی جرمن سکرین رائٹر رتھ پراور جھابوالا کے ساتھ مل کر جو فلمیں بنائی ان پر انہیں چھ آسکر ایوارڈ حاصل ہوئے
فلم ساز اسماعیل مرچنٹ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ وہ لندن میں انتقال کر گئے ہیں۔انکی عمر 68 سال تھی۔

انہوں نے اپنے ایک انتہائی تخلیقی ساتھی ڈائریکٹت جیمز آئیوری کے ساتھ ہہاورز اینّ، اے روم ود اے ویو اور ریمینز آف دی ّے جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنائیں۔

ان کا انتقال لندن کے ایک اسپتال میں بدھ کی دوپہر ہوا ہے لیکن ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے انتقال کی وجہ اب تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسماعیل مرچنٹ کو گزشتہ سال سے پیٹ کی بیمایوں کی شکایت تھی۔

مرچنٹ آئیوری جوڑی نے 1961 کے بعد سے اپنی جرمن سکرین رائٹر رتھ پراور جھابوالا کے ساتھ مل کر جو فلمیں بنائی ان پر انہیں چھ آسکر ایوارڈ حاصل ہوئے۔

ان کی فلموں میں خاص طور پر ای ایم فوسٹر کے ناول پر بنائی جانے والی فلم ’روم ود اے ویو‘ اور ’ہاورڈز اینڈ‘ نے سنیما بینوں میں ایک بار پھر تاریخی فلموں کا ذوق پیدا کر دیا۔

مرچنٹ اسماعیل دسمبر 1936 میں ممبئی میں پیدا ہوئے اور تعلیم نیویارک سے حاصل کی۔

انتقال کے وقت ان کے بہت سے دوست اور احباب موجود تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد