فلم سٹار رنگیلا چل بسے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور کامیڈین سعید خان جو رنگیلا کے نام سے پہچانے جاتے تھے، منگل کو لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ رنگیلا نے پینٹر کے طور پر عملی زندگی کا آغام کیا اور پھر اسٹیج ڈراموں میں آنے لگے۔ انیس سو ساٹھ کی دہائی کے آغاز میں انہوں نے فلموں میں کام شروع کیا۔ ہدایتکار ایم جے رانا کی فلم جٹی ان کی پہلی فلم تھی۔ ان کی ابتدائی فلموں میں ’گلبدن‘ اور ’گہرا داغ‘ شامل ہیں۔ رنگیلا نے انیس سو انہتر میں ہدایتکار کے طور پر کامیاب فلمیں بنائیں جن میں دیا اور طوفان، رنگیلا، کبڑا عاشق ، صبح کا تارا اور دو رنگیلے جیسی فلمیں ہیں۔ انہوں نے گلوکار کے طور پر بھی یادگار گانے گائے۔ ان کی فلموں میں میری زندگی ہے نغمہ ، اور پردے میں رہنے دو بھی شامل ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے رنگیلا نے تین شادیاں کی ہیں اور ان کے ایک بیٹے نے چند فلموں میں ادکار کے طور پر کام بھی کیا اور ان کی بیٹی فرح دیبا سمن آباد کے علاقہ سے مقامی کونسلر ہیں۔ تفصیلات کچھ دیر میں- - - - - |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||