BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 March, 2005, 16:09 GMT 21:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہدی حسن، رنگیلا کے لیے مالی امداد

News image
وفاقی وزیر کے مطابق مہدی حسن نے بھارت علاج کرانے کی اجازت کے لیے حکومت کو تاحال کوئی درخواست نہیں دی ہے
پاکستان حکومت نے نامور گلوکار مہدی حسن اور مشہور مزاحیہ فنکار رنگیلے کے لیے دو دو لاکھ روپوں کی امداد منظور کی ہے۔

یہ منظوری منگل کے روز وفاقی وزیر ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے امور محمد اجمل خان کی صدارت میں ’پاکستان کلچر آرٹس اینڈ سپورٹس فاؤنڈیشن فنڈ‘ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

وزیر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں فنکاروں نے پاکستان کا نام روشن کیا اور حکومت کا فرض ہے کہ وہ ان کی مدد کرے۔

ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ نامور غزل گائیک مہدی حسن نے بھارت علاج کرانے کی اجازت کے لیے حکومت کو تاحال کوئی درخواست نہیں دی ہے۔

وزیر نے بتایا کہ ملک بھر کے دو سو کے لگ بھگ آرٹسٹوں اور کھلاڑیوں کے لیے امداد کی بھی منظوری دی ہے جو دو ہزار سے تیس ہزار کے درمیان ہے۔

وزارت ثقافت، کھیل اور نوجوانوں کے امور میں قائم اس فنڈ میں اسی کروڑ روپوں کے لگ بھگ رقم جمع ہے اور ہر سال جو بھی اس کا منافع ہوتا ہے وہ ضرورت مند فنکاروں اور کھلاڑیوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

محمد اجمل خان کے مطابق مشہور مزاحیہ فنکار رنگیلا اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ مہدی حسن کی حالت کچھ بہتر ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ مہدی حسن اور رنگیلا کے ورثا کا مطالبہ ہے کہ حکومت ان کا علاج کرائے تو وزیر نے کہا کہ ’اتنی بڑی رقم انہیں علاج کے لیے ہی دی جا رہی ہے۔‘

انہوں نے بتایا کہ قواعد کے مطابق ان کے اختیار تیس ہزار روپوں تک کی امداد منظور کرنے کے ہیں لیکن انہوں نے دونوں فنکاروں کی حالت کی خاطر خصوصی اختیارات کے تحت دو لاکھ روپوں کی امداد منظور کی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد