BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 17 April, 2005, 14:43 GMT 19:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پوپ جان پال پر فلم کا افتتاح
فلم
گزشتہ سال پاپائے اغظم نے پولینڈ کے اداکار کو کہا تھا کہ میں نے ایسا کیا کیا ہے کہ تم مجھ پر فلم بنا رہے ہو
پوپ جان پال دوئم کی ابتدائی زندگی کے بارے میں بننے والی فلم کا افتتاحی شو ویٹیکن میں ہوا۔

’ کیرول۔دی مین ہو بکیم پوپ‘ نامی فلم میں کیرول وجٹیلا کی پوپ بننے سے پہلے پولینڈ میں زندگی کو ڈرامائی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اطالوی ٹی وی اس فلم کو پیر سے دو حصوں میں پیش کرے گا جب کیتھولک کارڈینلز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے اجلاس شروع کریں گے۔

جمعرات کو یہ فلم لیٹرل پونٹیفکل یونیورسٹی میں دکھائی گئی اور فلم سازوں کا کہنا ہے کہ کیرول وجٹیلا کی زندگی کے کچھ پہلوؤں کو ڈرامائی انداز میں پیش کرنے کے باوجود ویٹیکن کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

اس فلم پر کام پوپ جان پال کی وفات سے کئی ماہ قبل شروع ہوگیا تھا۔ اس فلم میں پوپ کا کردار پولینڈ کے اداکار پیوٹر آدمزک ادا کر رہے ہیں۔

ییوٹر نے کہا کہ ’ہم کوشش کر رہے تھے کہ کیرول وجٹیلا کی نقل نہ کریں۔ ان کی حرکات و سکنات اور آواز کی نقل نہیں بلکہ ان کی شخصیت کے کچھ پہلوؤں پر توجہ دی جائے۔‘

گزشتہ برس پوپ جان پال نے ایک ملاقات کے دوران پیوٹر آدمزک سے کہا تھا کہ ’آپ دیوانے ہیں جو میرے بارے میں فلم بنا رہے ہیں۔ میں نے ایسا کیا کیا ہے؟۔‘

یہ فلم گیارہ ملین یورو کی لاگت سے بنائی گئی ہے۔ فلم کا آغاز انیس سو انتالیس میں جرمنی کی پولینڈ پر قبضے سے ہوتا ہے جب مذہبی تعلیمات حاصل کرنے پر پابندی کی وجہ سے کیرول وجٹیلا کو کئی سال تک چھپنا پڑا تھا۔

فلم کے پروڈیوسرگیاکومو بٹیاٹو نے کہا کہ ’جان پال دوئم کا پیغام ہے کہ دنیا کے بے حد اداس لوگوں کی عزت کی جائے۔میرے خیال میں یہ ایک دلچسپ امر ہے کہ آپ اس کی زندگی کو دیکھ کر یہ سمجھ سکیں کہ کیوں یہ پیغام ان کی زندگی کا مقصد بنا۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد