اداکار ٹام کروز کی نئی فلمی ڈیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے فلمی ستارے ٹام کروز کے پارٹنر پاؤلا واگنر کے مطابق ٹام کروز نے ڈینیئل سنائڈ سے نئی فلمی ڈیل کی ہے جس سے وہ فلمی بزنس سے منسلک رہ سکیں گے۔ ٹام کروز کے پارٹنر نے کہا ہے کہ یو ایس فٹ بال ٹیم کے مالک ڈینیئل سنائڈر معاشی طور پر ہماری مدد کر رہے ہیں اور ہم جو کچھ بھی پہلے سے کر رہے ہیں وہ اس سے ہمیں نہیں روکیں گے۔ ٹام کروز کا پیرا ماؤنٹ پکچرز کے ساتھ چودہ سال پرانا تعلق گزشتہ ہفتے اختتام کو پہنچا تھا۔ فلم سٹوڈیو نے بیان جاری کیا تھا کہ ٹام کروز کا حالیہ رویہ قابل قبول نہیں ہے اور کروز اور واگنر کو اپنی فلمیں ڈسٹریبیوٹ کرنے کے لیئے کوئی اور پارٹنر تلاش کرنا ہو گا۔ ٹام کروز کی حالیہ ڈیل صرف ڈیویلپمنٹ کا خرچہ پورا کرنے کے لیئے ہے اور اس میں فلم فنانسنگ شامل نہیں ہے۔ واگنر کے مطابق یہ ڈیل صرف پیسوں کے لئیے نہیں بلکہ ہمارے روشن مستقبل کے لیئے ہے اور ڈینیئل، ٹام کروز کو نئے تجربات اور ہالی ووڈ کے بڑے سٹوڈیوز سے باہر فلمبندی کے مواقع فراہم کریں گے مگر ساتھ ہی واگنر نے کہا کہ ابھی کوئی دعویٰ کرنا قبل از وقت ہو گا۔واگنر نے یہ بھی کہا ہے کہ کافی عرصے سے وہ دونوں خود مل کر فلمیں فنانس کرنے کا سوچ رہے تھے اور اب اس بارے میں بہت پر جوش ہیں۔ گزشتہ عشرے میں کروز کی فلموں نے پوری دنیا میں دو بلین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ | اسی بارے میں ہم تمہارے رہیں گے صدا26 August, 2006 | فن فنکار رِشی کیش مُکھرجی نہیں رہے 27 August, 2006 | فن فنکار انجیلینا اور عرفان! سلمان منتظر28 August, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||