BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 27 August, 2006, 16:19 GMT 21:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رِشی کیش مُکھرجی نہیں رہے

رِشی کیش مُکھرجی
رِشی دا کو انیس سو نناوے میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا
بھارتی فلم انڈسٹری کے ہدایت کار رشی کیش مکھرجی کا اتوار کی شام ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں انتقال ہو گیا ہے۔ انکی عمر چوراسی برس تھی اور گزشتہ دو ماہ سے علیل تھے۔ ان کے گردے خراب ہو چکے تھے اس لیئے ان کا ڈائیلاسیس کیا جاتا تھا۔ ان کی آخری رسومات منگل کے روز ادا کی جائیں گی۔

رِشی کیش مکھرجی کی پیدائش تیس ستمبر انیس سو بائیس کو مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ہوئی تھی۔

’رشی دا‘ کے نام سے مشہور رشی کیش نے ممبئی میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نامور ہدایت کار بمل رائے کے ساتھ کیا تھا۔ انہوں نے چھیالیس سے زیادہ فلموں کی ہدایت کاری کی تھی۔ ان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں ’آنند‘، ’ابھیمان‘، ’اصلی نقلی‘، ’گڈی‘، ’خوبصورت‘، ’چپکے چپکے‘ اور ’گول مال‘ بہت مقبول ہوئی تھی۔

رِشی دا نے امیتابھ بچن کو متعارف کروایا
رشی دا نے ہندی سنیما کو ایک نئی جہت دی ہے۔ سماجی مسائل کو انہوں نے بہت خوبصورتی کے ساتھ پردے پر پیش کیا۔اس کے لئے ان کی فلم ’ستیہ کام‘ کی مثال دی جا سکتی ہے۔

رِشی دا ایک سلجھے ہوئے انسان تھے ۔ان میں طنز و مزاح کمال کا تھا۔ انہوں نے جو کامیڈی فلمیں بنائی ہیں اس سے ان کے ذوق کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

فلموں بہترین کارنامے کے سبب رِشی دا کو انیس سو نناوے میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔انہیں سن دو ہزار میں پدم وبھوشن اور انیس سو ساٹھ میں فلم ’انورادھا‘ پر صدرِ جمہوریہ میڈل بھی دیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
ہم تمہارے رہیں گے صدا
26 August, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد