BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 28 August, 2006, 19:44 GMT 00:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انجیلینا اور عرفان! سلمان منتظر

قطرینہ کیف، جن کے ہاں کے منتظر ہیں ان دنوں سلمان خان
سلو کی واچ
آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بھی کیا سرخی ہے، لیکن کیا کریں ہم نے جو سنا وہی لکھ دیا۔ ارے بابا یہ سچ ہے کہ اب اپنے سلو بھیا کی واچ (گھڑی) پر ان کے گھر والے واچ ( نظر ) رکھ رہے ہیں۔ نہ صرف نظر بلکہ انہوں نے باڈی گارڈز، ڈرائیور کو بھی سخت ہدایت دے دی ہے کہ وہ یہ دیکھیں کہ سلمان کسی کو بھی اپنی قیمتی راڈو گھڑیاں تحفہ میں نہ دیں۔ سلو بھیا کی فراخدلی کے قصے تو انڈسٹری میں مشہور ہیں ہی، جب بھی سلو خوش ہوتے ہیں اپنی ہاتھ کی قیمتی گھڑی اتار کر دے دیتے ہیں۔ اس طرح اب تک انہوں نے بے شمار گھڑیاں دے دی ہیں اور اب انہیں اس سے روکنے کے لیے گھر والوں نے یہ منفرد طریقہ اپنایا ہے۔

ہدایت کار کو زنخوں کی تلاش
بیچارے ہدایت کار مدھربھنڈارکر کی راتوں کی نیند حرام ہوچکی ہے کیونکہ انہیں اب پریتی جین نے نہیں بلکہ زنخوں نے پریشان کر رکھا ہے۔ ان کی آنے والے فلم ٹریفک سگنل میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے انہوں نے اصلی زنخوں کو کاسٹ کیا۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران بارش شروع ہوئی بس کیا تھا یہ فائدہ اٹھا کر غائب ہو گئے اور ایسے غائب ہوئے کہ بیچارے بھنڈارکر گلی گلی گھوم کر انہیں ہی تلاش کر رہے ہیں۔

دس قیراط ہیرے کی انگوٹھی

ڈینئیل پرل اور انجیلینا انڈیا میں
 انجیلینا جولی انڈیا آرہی ہیں اور وہ بھی عرفان خان کے لیے! یقین نہیں آرہا ہے لیکن یہ سچ ہے بھئی اصل میں مقتول صحافی ڈینیئل پرل پر ہالی وڈ میں فلم بن رہی ہے جس میں عرفان خان اس قتل کی جانچ کرنے والی تحقیقاتی ٹیم میں کیپٹن کا رول کر رہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ پاکستان میں ہونی تھی لیکن کسی وجہ سے فلم کی شوٹنگ وہاں نہیں ہو رہی ہے۔
قطرینہ کیف کو ان کے فراخدل محبوب یعنی اپنے سلو بھیا نے ایک دو نہیں دس قیراط وزن کے ہیرے کی انگوٹھی تحفہ میں دے کر ایک بار پھر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ اب پوری فلم انڈسٹری اس جوڑے کی شادی کی منتظر ہے، پتہ نہیں قطرینہ کب ہاں کہیں۔ سنا ہے قطرینہ ابھی اپنا کریئر بنانے کی خواہشمند ہیں۔ کریئر! اب کیف کو کون سمجھائے کہ کریئر کی خواہش میں وہ کہیں اصلی ہیرے کو نہ کھو بیٹھیں۔

قد اونچا یا نام
یہ پہیلی آپ بوجھیئے کہ قد اونچا یا نام۔ چلیئے ہم آپ کی مدد کرتے ہیں، سشمتا سین نے حال ہی میں اپنی فلم ’زندگی راکس‘ کے نغموں کے کیسیٹ کی رونمائی کے موقع پر شاہ رخ سے کہا: ’دیکھیئے میرا قد آپ سے اونچا ہے۔‘ کِنگ خان کہاں چپ رہتے ایک لمحہ کی دیر کیے بغیر کہا: ’لیکن میرا سٹیٹس (مقام) آپ سے اونچا ہے۔ واہ شاہ رخ جی تو سی گریٹ ہو۔ آپ کیا کہتے ہیں؟

مسلم اداکار نشانے پر؟
اب کولڈڈرنکس کے اشتہار کو لے کر انڈیا کی ایک سیاسی پارٹی لیڈر اور ان کے رضاکار شاہ رخ خان کی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کے پوسٹرز جلانے لگے، اس پر اپنی بےباک رائے دینے کے لیے مشہور فلمساز اور ہدایت کار مہیش بھٹ نے کہا: ’لگتا ہے کہ یہ سیاسی پارٹی صرف مسلم اداکاروں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت نشانہ بنا رہی ہے کیونکہ کولڈ ڈرنکس کے اشتہار تو کئی اداکار کرتے ہیں تو پھر شاہ رخ ہی کیوں؟ سب سے پہلے سلمان، پھر عامر اوراب شاہ رخ!‘

انجیلینا جولی انڈیا میں
لوگوں کو مسحور کر دینے والی ہالی وُڈ اداکارہ انجیلینا جولی انڈیا آرہی ہیں اور وہ بھی عرفان خان کے لیے! یقین نہیں آرہا ہے لیکن یہ سچ ہے بھئی اصل میں مقتول صحافی ڈینیئل پرل پر ہالی وڈ میں فلم بن رہی ہے جس میں عرفان خان اس قتل کی جانچ کرنے والی تحقیقاتی ٹیم میں کیپٹن کا رول کر رہے ہیں اور فلم کی شوٹنگ پاکستان میں ہونی تھی لیکن کسی وجہ سے فلم کی شوٹنگ وہاں نہیں ہو رہی ہے۔ اس لیے انجیلینا انڈیا آرہی ہیں اور یہاں فلم کی شوٹنگ ہوگی۔

زمانہ ڈھونڈے گا

سلمان خان اور جان ابراہم پھر ساتھ ہولیے
مجھ کو میرے بعد زمانہ ڈھونڈے گا، یہ سدا بہار گیت کسی اور نے نہیں مرحوم محمد رفیع صاحب نے گایا تھا لیکن کسے پتہ تھا کہ یہ گیت آج کی صورت حال پر بالکل مناسب لگے گا۔ وہ فنکار جن کے نغمے لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور دنیا میں مقبول ہیں ان کی قبر کا قبرستان میں شناخت کرنا مشکل ہے۔ رفیع صاحب کی قبر پر ان کے نام کی نہ تو تختی ہے اور نہ قبر کی برابر دیکھ ریکھ کی جاتی ہے، اسے وقت کی ستم ظریفی کہیں یا اپنوں کی بے رخی۔

ہائے توبہ
کسی وقت ایک جان دو قالب کہلانے والی فلمی جوڑی اب ایک دوسرے کی شکل دیکھنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ سنا ہے کہ من من سین کی بیٹی ریا سین نے اشمیت پٹیل کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ آپ کو یاد ہوگا وہ ایم ایم ایس جس کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ وہ اس میں ریا اور اشمیت ساتھ ہیں۔ بس اسی کی وجہ سے اب ریا نے اشمیت کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کر دیا۔

اسٹارز کے ساتھ رہنے کی قیمت
اگر آپ ان عمارتوں میں فلیٹ لینا چاہتے ہیں جن میں فلم اسٹارز رہتے ہیں تو آپ کو دس سے چالیس فیصد زیادہ رقم دینی ہوگی۔ کیوں؟ ارے بھئی کوئی مذاق ہے آخر فلمی ہستیوں کے ساتھ رہنے والے خوش نصیب سمجھے جاتے ہیں۔ بغیر ٹکٹ آپ انہیں دیکھ سکتے ہیں، کیوں ٹھیک ہے ناں!

امریکی منا بھائی
ایسا نہیں ہے کہ بالی وڈ ہمیشہ ہالی وڈ کی ہی نقل کرتا ہے کبھی کبھی ہمیں بھی اپنا سر اونچا کرنے کا موقع مل جاتا ہے کیونکہ اپنی بھی کچھ فلمیں ہیں جن کی نقل ہالی وڈ کرتا ہے۔ بولے تو منا بھائی ایم بی بی ایس کی نقل۔ جی ہاں بھئی، یہاں منا بھائی اپنے سنجو بابا تھے تو وہاں بلیک امریکن سپر اسٹار کرس ٹکر (Chris Tucker ) منا بھائی بنیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کار میرا نائر ہوں گی۔

خوشخبری
چلئے چلتے چلتے آپ کو ایک اچھی خبر دے دیں وہ یہ کہ جان ابراہام اور سلو بھیا میں مانڈولی، ارے معاف کیجیئے، سمجھوتہ ہوگیا کیا کروں ممبئی کی فلمی زبان بولتے بولتے میری زبان بھی کچھ ایسی ہی ہوگئی ہے، خیر یہ سرد جنگ ختم ہوچکی ہے اور اب یہ دونوں اداکار ایک بار پھر ناروے اور لندن کے راک شو میں ایک ساتھ ایک اسٹیج پر رقص کریں گے۔

سونو نگمبالی وڈ ڈائری
سونو کے دیوانے اور ابھیشیک کا درد
شکیرابالی وڈ ڈائری
فرح کے اشارے، شکیرا کا رقص اور گاندھی کون؟
ایشوریہ بالی وڈ ڈائری
ایشوریہ کا وزن اور بالی وڈ کا ’اوتھیلو‘
بالی وڈ ڈائری
جھانسی کی رانی، شاہ رخ کی انا اور رام کی تلاش
نوشادبالی وڈ ڈائری
بے حس بالی ووڈ اور بھنڈارکر کی خواہش
ریکھابالی وڈ ڈائری
ریکھا کے نخرے اور راکھی کے آئٹم نمبر
شاہ رخ خانبالی وڈ ڈائری
شاہ رخ کی ٹیم،ابوسالم کی تلاش اور قطرینہ کا نخرہ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد