2006 کے آئیفا ایوارڈز دبئی میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) کے سفیر اور بالی وڈ سپر سٹار امیتابھ بچن نے اعلان کیا ہے کہ سنہ 2006 کے آئیفا ایوارڈز دبئی میں منعقد ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چودہ جون سے سترہ جون تک دبئی میں آئیفا مختلف پروگرام منعقد کرے گی جبکہ ایوارڈ نائٹ سولہ جون کو ہوگی۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ ’بھارت کی فلمی صنعت دیگر ممالک کی فلمی صنعتوں کے مقابلے میں سب سے بڑی ہے اور آئیفا ایوارڈ کے ذریعہ ہم دنیا کو بالی وڈ سے روشناس کراتے ہیں۔ اس سے تجارتی سطح پر بھی فلمی دنیا کا کینوس وسیع ہو رہا ہے‘۔ آئیفا ایوارڈ میں ستاروں کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعہ ہوتا ہے اور جس اداکار کو ووٹ زیادہ ملتے ہیں اسی کو ایوارڈ کا مستحق قرار دیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز میں بھارت ہی نہیں پاکستان اور ہالی وڈ کے ستاروں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔ آئیفا ایوارڈ پروگرام میں بھارت کی تقریبا چالیس فلموں کی نمائش ہوگی اور چونکہ خلیج ممالک میں جنوبی ہند کے باشندے بڑی تعداد میں ہیں اس لیے جنوبی بھارت کی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔
امیتابھ بچن نےکہا کہ متحدہ عرب امارات اپنی مہمان نوازی، انکساری اور فراخدلی کے لیئے مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ کیا آپ جانتے ہیں کہ دبئی میں اتنے عرب نہیں رہتے جتنے بھارتی باشندے وہاں رہتے ہیں‘۔ ا ن کا کہنا تھا کہ بھارتی فلم انڈسٹری فلمیں تو زیادہ بناتی ہے لیکن وہ ابھی بھی ہالی وڈ سے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ’ ہم ابھی بھی ٹیکنالوجی میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘۔ امیتابھ کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ پروگرام کے ذریعے انہیں کم سے کم تین سے چار روز تک فلمی دنیا کے ساتھیوں کے ساتھ ایک ساتھ ہنسنے بولنے اور وقت گزارنے کا موقع مل جاتا ہے۔’ ورنہ یہاں تو اتنی مصروفیت رہتی ہے کوئی کسی سے مہینوں نہیں مل پاتا‘۔ اس پروگرام میں دبئی شاپنگ فیسٹیول کے سی ای او سعید النعوبہ بھی موجود تھے ۔انہوں نے امیتابھ بچن کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے چاندی کا ایک روایتی خنجر پیش کیا۔ مسٹر سعید کا کہنا تھا کہ دبئی کو کبھی صرف تفریح کی جگہ سمجھا جاتا تھا لیکن آج عالمی پیمانے پر اس کے تجارتی روابط ہیں۔ | اسی بارے میں گیارہ ایوارڈ بلیک کے نام25 February, 2006 | فن فنکار سپر اسٹار امیتابھ بچن دوبارہ بیمار 26 March, 2006 | فن فنکار اینگ لی اور ان کی فلم بہترین12 December, 2005 | فن فنکار ایفا ایوارڈز ویر زارا کےحصے میں12 June, 2005 | فن فنکار ایمسٹرڈم انڈین فلم اکیڈمی ایواڈ شروع10 June, 2005 | فن فنکار ایمسٹرڈیم، انڈین فلمی میلہ شروع09 June, 2005 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||