BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 June, 2005, 14:42 GMT 19:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایمسٹرڈم انڈین فلم اکیڈمی ایواڈ شروع

یش چوپڑا اور وجنتی مالا بالی کی فائل فوٹو
یش چوپڑا نے امید ظاہر کی فیسٹیول اور اس طرح کی تقریبات سے بھارتی فلموں کو دوسرے ممالک میں متعارف کروانے میں آسانی ہوگی
ایمسٹرڈیم میں جمعہ کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کے سسلسلے میں فلموں کی نمائش کا ویر زارا سے افتتاح ہوا۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر یش چوپڑا نے فلم دیکھنے کے لیے آنے والے افراد سے مختصراً خطاب کیا اور امید ظاہر کی اس طرح کی تقریبات سے بھارتی فلموں کو دوسرے ممالک میں متعارف کروانے میں آسانی ہوگی۔

اگلے دو دنوں میں ایمسٹرڈیم میں تقریباً دو درجن بھارتی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ ویر زار کو دیکھنے کے لیے ہالینڈ کے شہریوں سمیت ایک سو کے قریب افراد موجود تھے۔

بھارتی فلم ڈائریکٹر اور موقع پر موجود برطانوی بین الاقوامی فلم کونسل کی ڈائریکٹر کلیر وائز کے مطابق یورپ میں ایشیا کی مارکیٹ کے بارے میں آگہی پیدا ہو رہی ہے اور بھارتی فلموں کی طرف رجحان میں اضافہ ہوگا۔

کلیر وائز نے بتایا کہ وہ برطانوی حکومت کی طرف سے بھاری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر کام کر رہی ہیں جس کے تحت برطانیہ، بھارت اور یورپ مل کر فلمیں بنائیں گے۔ (کلیر وائز فلم کونسل کی ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ برطانوی حکومت کی سٹریٹیجک باڈی فار فلمز کے لیے کام کر رہی ہیں)

انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں بھارتی فلمیں بہت کامیاب رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال برطانیہ میں پچپن بھارتی فلمیں ریلیز ہوئیں اور انہوں نے سولہ ملین امریکی ڈالر کا کاروبار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ بھارتی فلمیں برطانیہ میں بنیں اور جس معاہدے کےلیے وہ کام کر رہی اس کے تحت اس کا زیادہ امکان ہوگا۔

کلیر وائز نے بتایا کہ بھارتی فلمیں بہت زبردست ہوتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر بھارتی لوگوں کے لیے دلچسپی کی حامل ہوتی ہیں لیکن کچھ فلمیں دوسرے لوگوں کے لیے بھی تھیں۔

نمائش کے لیے پیش کی جانے والی بھارتی فلموں میں بلیک، مجھ سے شادی کرو گی، دھوم، مقبول، ایک حسینہ تھی، ہم تم، یوا، لکشیہ، لٹل ٹیررسٹ، پھر ملیں گے، دل چاہتا ہے، کوئی مل گیا، ناچ اور وقت شامل ہیں۔

جمعہ کی شام کو ایک کرکٹ میچ بھی ہوگا جس میں بھارتی فلمی ستاروں کے علاوہ کچھ کرکٹر بھی حصہ لیں گے۔اس موقع پر شہر میں ایک کاروباری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اس میچ شاہ رخ خان اور رتک روشن مخالف ٹیموں کے کپتان ہوں گے۔

66نوجوانوں کے رول ماڈل
نوجوانوں نے ایم ٹی وی پرشاہ رُخ کو منتخب کرلیا
66سیف کی نئی دنیا
بالی وڈ کی باتیں نصرت جہاں کے ساتھ
66ملکہ شیراوت کے ’راز‘
بالی ووڈ گپ شپ نصرت جہاں کے ساتھ
66نینا:پابندی لگائیں
ڈاکٹروں کے مطابق’نینا‘ گمراہ کرے گی
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد