بالی وڈ کی عالمی مقبولیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کینز فلم فیسٹیول سے پہلےایک تازہ خبر سن لیجئے ہمارے چھوٹے خان یعنی فردین خان نے شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ جی ہاں اسی ماہ لندن میں قریبی دوستوں اور گھر والوں کی موجودگی میں نتاشا کے ساتھ ان کی منگنی ہوگئی۔ نتاشا فلموں کی سابق ہیروئین ممتاز اور لندن کے دولت مند تاجر میور مادھون کی بیٹی ہیں اور دونوں گھرانوں میں پرانی دوستی ہے۔ فردین کی ماں سندری خان کا کہنا ہے کہ فردین اور نتاشا بہت اچھے دوست ہیں اور وہ اس رشتے سے بہت خوش ہیں۔ یہ تو ٹھیک ہے سندری جی بس اس بات کا خیال رکھئے گا کہ آپ کے صاحبزادے کی آنکھ اب کہیں اور نہ لگے ویسے بھی پرانے تعلقات کا معاملہ ہے۔ کینز فلم فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد ایشوریہ اپنی نئی فلم ’پرووک‘ کی شوٹنگ کے لئے لندن روانہ ہونے سے قبل بہت خوش نظر آرہی تھیں۔ ظاہر ہے کہ کینز جیسے فیسٹیول میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا فخر کی بات ہے یوں تو ایشوریہ تقریباً تین سال سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہیں لیکن اس مرتبہ بالی وڈ کی اور بھی اہم شخصیات اس موقع پر موجود ہونگی جن میں سے نندتا داس جیوری کا حصہ ہیں اور ملکہ شیراوت اپنی فلم کی نمائش کے لئےشرکت کر رہی ہیں۔ اس موقع پر جہاں خوبصورتی کی ملکہ ایشوریہ رائے اپنے مشہور وارڈراپ کے ساتھ موجود رہیں گی وہیں بالی ووڈ کی سنسنی خیز ملکہ یعنی ملکہ شیراوت بھی اپنے جلوے دکھائیں گی وہ بھی اپنی خصوسی وارڈراپ کے ساتھ کیونکہ ان کی ڈیزائینر انیتا ڈونگرے کہتی ہیں کہ ملکہ ایشوریہ کی غلطی نہیں دہرائیں گی ۔ انیتا کا کہنا ہے کہ ملکہ فیسٹیول میں ایک پر وقار انداز میں ہندوستانی شہزادی کے روپ میں پیش ہونگی جیسا کہ جیکی چین کی فلم ’دی متھ ‘ میں ان کا رول بھی ہے۔چلئے ہم دعا کرتے ہیں کہ انیتا ملکہ کو پر وقار انداز میں پیش کرنے میں کامیاب ہو جائیں ۔
بالی ووڈ میں اپنی سیکسی امیج کے بارے میں ملکہ کہتی ہیں کہ ہندوستان میں لوگوں کو فرینچ فرائیز اور برگر بہت پسند ہے اور وہ انہیں وہی دیتی ہیں اور فرانس میں لوگوں کو ڈوسا پسند ہے اس لئے وہ دیسی لباس میں خود کو پیش کریں گی۔ ملکہ کہتی ہیں کہ انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ایک دن وہ اس فلم فیسٹیول میں شریک ہونگی۔ ہریانہ سے کینز تک کا سفر ملکہ کو مبارک ہو۔ بین الاقوامی فلمی میلوں اور ایوارڈ فنکشن میں بھارتی فلمی ستاروں اور فلموں کی بڑھتی ہوئی شمولیت اس انڈسٹری کی عالمی سطح پر مقبولیت کا ثبوت ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔
پاکستانی فلمی اداکارہ ثناء تاج محل کے بعد اب سنی دیول کے ساتھ فلم ’قافلہ ‘میں ہیروئین کا رول کر رہی ہیں۔ خان برادرز کے ساتھ جہاں تک تاج محل بنانے کا تعلق ہے وہاں تک تو ٹھیک تھا لیکن سنی دیول کے ساتھ ہیروئین کے کا کردار انہیں مہنگا پڑ سکتا ہے۔ ’غدر‘اور بارڈر جیسی بے شمار فلموں میں سنی کے کردار کی پاکستان کے ساتھ محبت لوگوں کو ابھی یاد ہوگی۔ ساتھ ہی ثناء جی کو میراسے بھی سبق سیکھنا ہوگا یعنی ’نو کِسنگ اور بولڈ سین‘۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||