BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 18 November, 2004, 09:16 GMT 14:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیاویر زارا توقعات کےمطابق ہے؟

شاہ رخ اور پریتی فلم ویر زارہ میں
زیادہ تر سنیما گھروں میں ویر زارا کے لئے 70 سے 90 فیصد بکنگ چل رہی ہے
سنا ہے کہ ’میں ہوں نا‘ کے بعد شاہ رخ خان اور سابق حسینئہ عالم سشمتا سین کی دوستی کافی گہری ہو گئی ہے۔ اتنی گہری کہ شاہ رخ اکثر ان کی شوٹنگ پر پہنچ جاتے ہیں اور میک اپ روم میں کافی وقت ان کے ساتھ گزارتے ہیں۔ لگتا ہے شاہ رخ نے اپنی فلم’ میں ہوں نا‘ کے ٹائٹل کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لے لیا ہے۔

جہاں تک اس ہفتے ریلیز ہونے والی شاہ رخ کی نئی فلم ’ویر زارا‘ کا تعلق ہے اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آرہا ہے ویسے فلم خاصی سنجیدہ قسم کی ہے اور نوجوان یا کالج سٹوڈنٹس میں زیادہ دلچسپی پیدا نہیں کر سکے گی جس کی ایک وجہ فلم کے گانے بھی ہیں جو زیادہ کیچی(catchy) نہیں ہیں۔اور سب سے بڑی بات یہ کہ فلم ساڑھے تین گھنٹے لمبی ہے ۔

یش صاحب! اتنی طویل فلم میں اگر ہلکے پھلکے سین بھی نہ ہوں تو شائقین کو سانس لینے کا موقع بھی نہیں ملتا۔ بہرحال فلم کی ریلیز بڑے پیمانے پر ہوئی ہے اور زیادہ تر سنیما گھروں میں 70 سے 90 فیصد بکنگ چل رہی ہے یعنی فلم اگر امید سے بڑھ کر نہیں تو کم بھی نہیں ہے ۔

لیکن سبھاش گھئی اور عباس مستان کی فلم ’اعتراض‘ اگر ’ویر زارا‘ اور ’مغل اعظم‘ کے درمیان سینڈوچ نہ بنی ہوتی تو غالباً بہت کامیاب رہتی ۔

ایک امریکی باسکٹ بال کھلاڑی کی کہانی پر بنی فلم میں اکشے کمار اور پرینکا چوپڑہ کے گرما گرم منظر کے علاوہ دونوں کے عشق کی خبروں نے بھی فلم میں لوگوں کی دلچسپی بڑھادی ہے اسی لئے شاید پردے کے پیچھے کی کیمسٹری پردے پر بھی نمایاں طور پر دیکھنے کو ملی۔

حالانکہ دونوں ہی ان افواہوں کو غلط قرار دیتے ہیں اور اپنی سچائی ثابت کرنے کے لئے اکشے نے پرینکا کے سیکریٹری کو تھپڑ بھی رسید کیا تھا جو بقول ان کے پرینکا اور ان کے عشق کی جھوٹی خبریں اڑا رہا ہے ۔ ویسے کہتے ہیں دھواں وہیں سے اٹھتا ہے جہاں آگ ہوتی ہے۔

رام گوپال ورما کی نئی فلم ’ناچ‘دیکھ کر ایسا لگتا ہے کے انہوں نے فلم کی ہیروئین انترا مالی کو ارملا ماتونڈکر کی طرح راتوں رات سپر اسٹار بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے فلم میں انترا مالی کا کردار ایک ایسی لڑکی کا ہے جوکوریوگرافر بننا چاہتی ہے اورہیرو ابھیشیک بچن ایکٹر بننا چاہتے ہیں۔ ویسے اصل زندگی میں بھی ان کی سب سے بڑی خواہش یہی ہے ۔

انترا مالی
انترا اب ارملہ ماتونڈکر بننا چاہتی ہیں

رام گوپال ورما نےفلم ’رنگیلا‘کو دہرانے کی کوشش کی ہے جس میں انترا کو ہر لحاظ سے ارملا کی طرح پیش کرنے کی کوشش کی ہے

بیچاری انترا مالی کبھی تو کہتی تھیں کہ میں ’مادھوری دکشت بننا چاہتی ہوں‘ اور اب لگتا ہے کہ وہ ارملا ماتونڈ کر بننا چاہتی ہیں ۔

خبر ہے کہ سیف علی خان نے اپنی فلم ’ہم تم‘ کی کامیابی سے گمراہ ہو کر سبھاش گھئی کی نئی فلم کے لئے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا مطالبہ کر ڈالا جس پر سبھاش گھئی نے انہیں دروازہ دکھا دیا ۔

لگتا ہے کہ یہ ہم تم کی کامیابی کا نشہ نہیں بلکہ امرتا بھابی نام کی شراب کا ہینگ اوور ہے کیونکہ اب سیف کو طلاق کے بعد ایک بڑی رقم کی ادائیگی کا مسئلہ بھی تو ددرپیش ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد