BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 November, 2004, 13:05 GMT 18:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشوریا رائے کی فلم پاکستان میں

News image
فلم میں ایشوریہ کے ساتھ ہالی ووڈ کے اداکار مارٹن اینڈرسن نے کام کیا ہے۔
ہندوستان کی مشہور اداکارہ ایشوریا راۓ کی فلم ’برائیڈ اینڈ پریجوڈس‘ جلد ہی پاکستان میں ریلیز کی جارہی ہے اور حالیہ عشروں میں یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ کسی انڈین اداکار کی فلم کی نمائش پاکستان میں ہوگی۔

ہدایت کار گریندر چڈھا کی اس فلم میں ایشوریا راۓ کے ساتھ ہالی ووڈ کے اداکار مارٹن اینڈرسن نے کام کیا ہے جس کے سبب اس فلم کے کافی تذکرے ہوتے رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں یہ فلم عید کے بعد کسی بھی وقت ریلیز کی جائیگی۔

فلم نگری کی کئی بڑی ہستیوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پہل سے ممکن ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فلم کے شعبے میں مشترکہ پروڈکشن کی راہ ہموار ہوسکے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں برائیڈ این پریجوڈس کے ڈسٹری بیوٹر خالق چودھری ہیں اور اخبارات میں شائع ہونے والے ان کے بیانات کے مطابق فلم کی ریلیز دسمبر کے آخر تک ممکن ہے۔ لیکن اس سے قبل سینسر بورڈ سے اسکی منظوری لینی بھی ضروری ہے۔

آئندہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں کارا فلم فیسٹیول بھی ہورہا ہے جس میں ہندوستان کی کئی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ پروڈوسر پوجا بھٹ اپنی فلم ’ روگ‘ اور ہدایت کار ونود گناترا اپنی فلم ’ہیڈا اور ہوڈا‘ کے ساتھ اس فیسٹیول میں شرکت کر رہے ہیں۔ مسٹر ونود کی فلم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات پر مبنی ہے۔

مسٹر ونود نے بی بی سی کو بتایا کارا فلم فیسٹیول میں ہندوستانی فلمز کے کافی تذکرے ہیں اور اگر ایشوریا راۓ جیسی بڑی اداکارہ کی فلم پاکستان میں ریلیز کی جاتی ہے تو اسے زبردست کامیابی مل سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد