BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 13 April, 2005, 18:13 GMT 23:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بڑے ستاروں کے ستارے گردش میں

بالی ووڈ فلمیں
بڑے ستاروں کے ساتھ جاندار کہانی بھی ضروری ہے
کیا بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے اس وقت گردش میں ہیں یہ خیال یا یوں کہئے کہ سوال اس وقت اکثر لوگوں کے ذہن میں ہے کیونکہ پچھلے کچھ عرصے میں بڑے بڑے ستاروں کی بڑی بڑی بجٹ والی فلمیں یا تو باکس آفس پر کوئی کمال نہیں دکھا سکیں یا پھر منھ کے بل گرتی نظر آئیں ۔

مثال کے طور پر کرینہ کپور اور اکشے کپور کی ’بے وفا‘ نے کوئی خاص کمال نہیں دکھایا اور لگ رہا ہے سلمان خان کی ’لکی‘ میں بھی قسمت کوئی خاص ساتھ نہیں دے رہی یعنی فلم سے جس طرح کی توقعات وابستہ کی گئی تھیں وہ پوری ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں کیونکہ وہ شائقین میں اپنے لیے کشش پیدا نہیں کر سکی۔

اس کے علاوہ سنجے دت اور ایشوریہ کی ’شبد‘ کے لئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں اور وویک اوبرائے کی’ کسنا ‘ کا کیا کہنا، معاف کیجئے گا اس فلم کو سبھاش گھئی کی فلم کسی صورت نہیں کہا جا سکتا ’کسنا‘ تو صرف وویک بابا کی فلم تھی۔

اب آنے والی فلموں میں وپل شاہ کی امیتابھ بچن، اکشے کھنہ اور پرینکا چوپڑہ کے ساتھ فلم ’وقت‘ اور کرن جوہر کی فلم’ کال‘ ہے جس میں شاہ رخ خان نے ایک گیسٹ رول کیا ہے جبکہ اہم کردار میں وویک اوبرائے ، جان ابراہم ، اجے دیو گن، لارا دتہ اور ایشا دیول ہیں۔

فلم میں شاہ رخ خان کے گیسٹ رول سے فلم کی اچھی شروعات کی امید کی جا رہی ہے لیکن حالیہ ٹرینڈ سے کیا یہ بات واضح نہیں ہوتی کہ بڑے اسٹار کے علاوہ فلم میں کہنے کے لئے کہانی بھی ہونا ضروری ہے جیسا کہ مدھر بھنڈارکر کی فلم ’پیج تھری ‘جو بغیر بڑے اسٹارز کے کامیاب رہی ہے۔

وویک اوبرائے
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے

وویک اوبرائے کے ذکر سے یاد آیا کہ سونامی طوفان کے متاثرہ لوگوں کی مدد انہوں نے جس طوفانی انداز میں شروع کی تھی، اماں یعنی جے للتا نے اس کی ہوا نکال دی اور وویک بابا کی عزت کا یہ کہہ کر کچرا کر دیا کہ انہوں نے کام کم اور پبلسٹی زیادہ کی تھی۔

ویسے اماں نے کچھ غلط تو نہیں کہا لیکن وویک بھی کیا کریں اپنی عادت سے مجبور ہیں کبھی وہ سلمان اور ایشوریہ کی محبت میں اٹھنے والے طوفان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی اپنی ٹانگ ٹوٹنے سے، بیچارے کریں بھی تو کیااب ان کی فلمیں تو انہیں پبلسٹی دلوانے سے رہیں تو انہوں نے سوچا ہوگا کہ کیوں نے وہ بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیں۔

آجکل انڈسٹری کی ملکہ رانی مکھرجی اور چھوٹے بی یعنی ابھیشیک بچن کی دوستی کے بہت چرچے ہیں اور دونوں میں بہت نزدیکیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں لیکن اس مرتبہ ابھیشیک خاصے پھونک پھونک کر قدم رکھ رہے ہیں ظاہر ہے دودھ کا جلا چھاج بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ بھئی یہ سب کیا چل رہا ہے تو انہوں نے جھٹ اسے اچھی دوستی کا نام دے دیا لیکن جس طرح ہر فلمی پارٹی میں دونوں ساتھ نظر آتے ہیں اور رانی بڑے احترام سے جیا اور امیتابھ کے پیر چھوتی ہیں اس سے لگتا ہے کہ اندر ہی اندر کچھ پک رہا ہے۔

ابھیشیک بچن
تلاش رشتہ

ابھیشیک اپنے والد کی طرح کامیاب اور ایک اچھا ادکار بننا چاہتے ہیں اور پوری طرح ان کے نقش قدم پر چلنے کے خواہش مند ہیں اور ان کے والدین کی جوڑی کو دیکھنے کے بعد جب رانی اور ان پر نظر ڈالی جائے تو محسوس ہوتا ہے کہ وہ واقعی سچے دل سے پاپا کی پرچھائیں بننا چاہتے ہیں ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
66 بولڈ بہت ہوگئیں
بالی ووڈ کی باتیں نصرت جہاں کے ساتھ
66پردے کے پیچھے کیا ہے
بالی ووڈ کی باتیں نصرت جہاں کے ساتھ
66کیا غلط کیا صحیح
بالی ووڈ کی باتیں نصرت جہاں کے ساتھ
66بالی وڈ میں غیرملکی
بالی وڈ کی باتیں نصرت جہاں کے ساتھ
66کرن جوہر کی خواہش
’اگلےجنم میں میں ایشوریہ بننا چاہوں گا‘
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد