بس اب بہت ہوگئیں بولڈ فلمیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھٹ کیمپ اپنی نئی فلم ’زہر‘ لے کر ایک بار پھر حاضر ہو گیا فلم کی خاص بات وہی بولڈ سین اور ناجائز کہے جانے والے رشتوں کی کہانی ہے۔ فلم میں نندتا گوسوامی اور مہیش بھٹ کے بھتیجے عمران ہاشمی کے درمیان گرما گرم مناظر کے بیچ شمیتا شیٹی کی ایکٹنگ تھوڑی بہت فلم میں جان ڈالتی نظر آئی جسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کو اِدھر ادھر ضائع کر رہی ہیں۔ ’مرڈر ‘ جیسی اپنی کچھ فلموں کی کامیابی کے بعد بھٹ فیملی کو شاید یہ غلط فہمی ہو گئی کہ جنسی مناظر اور سنسنی پھیلانے والی فلموں سے لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع کی جا سکتی ہے۔ لیکن وہ شاید اپنی حالیہ فلم شیشہ اورحال ہی میں متنازعہ بننے والی Sins کے علاوہ گرم دھرم اور ملکہ شیراوت کی فلم’ کس کس کی قسمت‘ اور ’گرل فرینڈ‘ جیسی فلمیوں کا حال بھول چکے ہیں جنہیں لوگوں نے مسترد کر دیا۔ اس لئے بار بار یہی فارمولہ دہرانے کے بجائے وہ ایک اچھی اور معیاری فلم بنانے پر غور کریں تو بہتر ہوگا۔ کیونکہ ان کے علاوہ بھی بہت سے فلمسازوں نے اس فارمولے کو آزمانے کی کوششش کی اور ناکن رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ 2003 کی مس ورلڈ پرینکا چوپڑہ اب ایشوریہ رائے ، رانی مکھرجی اور پریتی زنٹا جیسی ہیروئینوں کی فہرست میںشامل ہونے والی ہیں جیسا کہ کرن جوہر نے اپنے چیٹ شو کافی ود کرن میں کہا ہے لیکن اس کا ایک اور ثبوت بھی ہے۔
جی ہاں پرینکا اب راکیش روشن کی نئی فلم ’کرش‘ میں رتک روشن کے ساتھ نظر آئیں گی اتنا ہی نہیں انہوں نے پرتیش نندی کی ایک فلم میں ایشوریہ کی جگہ تقریباً لے لی ہے۔ خبر یہ ہے کہ پرینکا کو رتو پرنو گھوش کی نئی صاحب بی بی اور غلام میں چھوٹی بہو کا اہم رول دینے کی بات چل رہی ہے اور ہدایت کار رتو پرنو گھوش نے پرینکا کو چھوٹی بہو کے گیٹ اپ میں بہت پسند کیا ہے اس سے پہلے یہ کردار مینا کماری نے ادا کیا تھا۔
ویسے اس گیٹ اپ میں روینا ٹنڈن کی بھی آزمانے کی کوشش کی جا رہی ہے دیکھیں کون بنتی ہے چھوٹی بہو۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا میں ایشورہ رائے کے بارے میں بہت کچھ لکھا جاتا رہا کبھی ان کی وارڈراب کو لیکر تو کبھی ان کی غیر معیاری ادکاری کے بارے میں تو کبھی ہالی ووڈ میں ان کے مستقبل کے بارے میں۔ اس تنقید کے بارے میں ایش جو کہنا ہے وہ ایک الگ بات ہے لیکن ان کی حقیقی فین یعنی مداح گریندر جی کا کہنا ہے کہ لوگ برائیڈ اینڈ پریجوڈس میں ایشوریہ کی کامیابی سے جل گئے۔ لگتا ہے گریندر جی کا ہینگ اوور ابھی ختم نہیں ہوا کوئی انہیں سمجھائے کہ اب وہ اس فلم کے نشے سے باہر آئیں جس کو بھارتی شائقین نے مسترد کر دیا تھا اور اپنی اگلی فلم پر توجہ دیں کیونکہ اس فلم میں بھی ایش کے ساتھ قسمت آزما رہی ہیں ۔
رہی بات ایشورہ کی تو ان کی کچھ حالیہ فلموں کی بری طرح ناکامی نے ان کے مداحوں کو مایوس کیا ہے |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||