بالی وڈ گپ شپ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پریہ درشن کی فلم ہلچل لوگوں میں انکی سابقہ فلموں’ ہیرا پھیری‘ اور’ ہنگامہ‘ کی طرح ہلچل پیدا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ یوں تو ہلچل کو ایک کامیڈی فلم کہا گیا ہے جیساکہ فلم کی جھلکیوں سے تاثرقائم ہوتا ہے۔ فلم میں ارشد وارثی کو مناّ بھائ ایم بی بی ایس کے کردار ’سرکٹ‘ میں ایک بار پھر ڈھالنے کی کوشش کی گئ ہے ۔ بحرحال فلم میں کرینہ کپور ، اکشے کھنّہ اور پریش راول جیسے قابل اداکاروں کو تقریبا ضائع کیا گیا ہے۔ اب ایک فلم کے لۓ ڈھائ کروڑ کا معاوضہ لے کر انڈسٹری میں ہلچل پیدا کرنے والی کرینہ کپور کو اگر اپنی مارکیٹ برقرار رکھنی ہے تو فلمیں سائن کرتے وقت انہیں سوچنا ہوگا کہ کیا وہ واقعی انکے کرئیر کے گراف کو اوپر پہنچاۓ گی یا ہدایت کار راجیش سنگھ کی فلم یا یوں کہنا چاہیۓ سابق مس ورلڈ ڈیانا ہیڈن کی فلم "اب بس" کے نیم برہنہ اشتعال انگیز پوسٹر دیکھ کر تو ایسا لگتا تھا کہ شاید شائقین فلم پر ٹوٹ پڑیں گے۔ افسوس راجیش سنگھ فلم کی کہانی یا اسکرپٹ کی سچویشن کو زیادہ اہمیت نہ دینے کی بنا پر فلمسازوں اور ہدایت کاروں کی اس قطار میں جا کھڑے ہوئے ہیں جو فلموں میں صرف ہیروئنوں کو ہی نہیں بلکہ بیچارے شہرت کے مارے ہیروز کو بھی سیکس سمبل طور پر استعمال کر کے سستی شہرت اور ڈھیر سارا روپیہ کمانے میں لگے ہوئے ہیں۔ فلم میں شاورعلی بھی ہیروئین کی طرح نیم برہنہ نظر آۓ۔ وہ کہتے ہیں کہ اس حمام میں سبھی ننگے ہیں۔ شکر ہےقسمت کی ماری ہیروئین ہی نہیں ہیرو بھی کافی حد تک ننگے ہوتے ہیں۔ چلیۓ عورت اور مرد میں کہیں تو برابری کا مظاہرہ ہوا۔ بحر حال فلم دیکھنے کے بعد بالی ووڈ کے لۓ اس طرح کے فلم سازوں سے کہنے کو دل کرتا ہے ’اب بس‘۔ نیہا دھوپیا نے بھی اپنی فلم "جولی" کی کامیابی سے گمراہ ہو کر ایک نئی خبر ہے کہ ابھیشیک بچن اور نندیتا کپور کی دوستی کچھ زیادہ ہی پروان چڑھ رہی ہے ۔ نندیتا کپور کرشمہ کپور کے شوہر سنجے کپور کی سابق اہلیہ ہیں ۔ کرشمہ کپور کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کے بعد ابھیشیک بچن کو سہارا دینے کے لۓ نندیتا آگے بڑھیں کیوں نہ ہو ؟ دونوں ایک ہی کشتی کے سوار جو ٹھہرے ۔اب ہمارے اس ناکام عاشق نے اگر عشق کے مرض سے چھٹکارا پانے کے بعد اپنی تمام تر طاقت اور فلموں پر لگائی ہوتی تو کرشمہ کسی اور کی جھولی میں نہ گری ہوتی۔ ویسے فلم انڈسٹری میں ناکام عاشقوں کی کمی نہیں ہے۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ آفتاب شیودسانی شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی کے ساتھ رشتوں میں دراڑ آنے کے بعد آفتاب دیوداس بن کر گھوم رہے ہیں کیوں کہ شمیتا انہیں گھاس نہ ڈالتے ہوئے اپنی پوری توجہ اپنے فلمی کریئر پر دینا چاہتی ہیں ۔ اگر آفتاب کا یہی حال رہا تو ان کو لیکر دیوداس۔تین بنائی جا سکتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||