BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 October, 2004, 01:53 GMT 06:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایشوریا رائے کی فلم کا پریمیئر
ایشوریہ رائے
پریمئیر میں ایشوریہ اور مارٹن دونوں موجود تھے
جین آسٹن کے ناول’ پرائیڈ اینڈ پریجوڈس‘ پر بننے والی فلم ’ برائیڈ اینڈ پریجوڈس‘ کا پریمئیر لندن کے ویسٹ اینڈ میں ہوا ۔

فلمی سیاروں کا خیر مقدم لال کے بجائے گلابی رنگ کےکارپٹ پر کیا گیا اور ہال کی سجاوٹ ہندوستانی کپڑے سے کی گئی تھی اور فلم شروع ہونے سے پہلے اسٹیج پر بھارتی رقص پیش کیا گیا ۔

فلم کی ڈائریکٹر گریندر چڈھا نے کہا کہ جس ناول کو جدید بنا کر اس میں ہندوستانی کرداروں کو ڈھالا گیا ہے۔انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ان کی دوسری فلم ’بینڈ اٹ لائیک بیکہم‘ سے بھی زیادہ بڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتنے بجٹ میں میں تین بیکہم بنا سکتی تھی۔یہ انتہائی برٹش ایشین فلم ہے ۔

فلم میں ایک متوسط گھرانے کو دکھایا گیا ہے جو اپنی بیٹیوں کی شادی اعلٰی طبقے کے لڑکوں سے کرانا چاہتے ہیں۔دس ملین پاؤنڈز کی لاگت سے بنی یہ فلم جین آسٹن کے ناول میں دکھائے گئے منظر سے کوسوں دور ہے۔

اس فلم میں برطانیہ ہندوستان اور لاس اینجلس کی ماڈرن زندگی اور مناظر دکھائے گئے ہیں اور انگلش رومانس کو بالی ووڈ کے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

برطانیہ کے شہر ہرٹفرڈ شائر کا خاندان امرتسر کا بخشی خاندان بنا دیا گیا۔

للتا بخشی یا ایلزبیتھ بیننٹ کا کردار ایشوریہ رائے نے ادا کیا ہے۔

برطانیہ میں یہ فلم 8 اکتوبر کو رلیز ہوگی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد