بالی ووڈ بلیک ہو گیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آنے والے ہفتوں میں ایسا لگتا ہے کہ بلیک یعنی کالا رنگ بالی ووڈ کی سلور اسکرین پر چھایا رہے گا یعنی اسی نام کی تین فلمیں ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ ممبئی کے بم دھماکوں پرانوراگ کشیپ کی بلیک فرائی ڈے تو فی الحال تنازعہ کا شکار ہے اور اس فلم کی ریلیز پر عدالت نے پابندی لگا دی ہے ۔ انل دیو گن کی ’بلیک میل‘ اس ہفتے ریلیز ہو گئی ہے اور مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم’بلیک‘ جو کہ ایک نابینا اور گونگی لڑ کی کی کہانی ہے ریلیز ہونے والی ہے ۔ ان تین فلموں پر مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ ان تینوں فلموں کے بارے میں لوگوں کو خاصا کنفیوژن ہوگا۔لگتا ہے کہ ان فلمسازوں نے ماضی میں اسی طرح کی فلموں کے حشر سے سبق نہیں سیکھا مثال کے طور پر کچھ سال پہلے ہی بھگت سنگھ کے موضوع پر ایک ساتھ فلموں کا جو سیلاب آیا تھا وہ تمام پروڈیوسروں کی محنت اور پیسے کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا تھا۔ جہاں تک فلموں پر پابندی کا تعلق ہے تو مہیش منجریکر کی فلم ’پدم شری لالو پرساد یادو ‘کی ریلیز کو ان ریاستوں میں روک دیا گیا جہاں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں کیونکہ اس فلم میں خود لالو جی اس فلم کے ایک منظر میں نظر آئیں گے۔ انتخابی کمیشن کا کہنا ہے کہ اس فلم کو عین انتخابات کے دوران ریلیز کرنا ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔ فلم پر پابندی اپنی جگہ لیکن لالو جی کی اس
بہرحال پتہ نہیں اس پابندی سے لالو جی کو نقصان ہوگا یا نہیں لیکن لگتا ہے کہ سنجے منجریکر کو ضرور فائدہ ہوگا۔ویسے کچھ زیادہ اچھی خبریں تو سبھاش گھئی کو بھی نہیں مل رہیں جو اپنی فلم ’ کسنا‘ سے کافی پرامید تھے اب پتہ نہیں کہ ان اپنے ستارے گردش میں ہیں یا پھر وویک اوبرائے ان کے معیار پر پورے نہیں اترے جو بھی ہو ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ بیبو یعنی کرینہ کپور کہتی ہیں وہ اپنے کام سے تین مہینے کا بریک یعنی چھٹی لے رہی ہیں کیونکہ اپنی پہلی فلم رفیوجی کے بعد سے اب تک انہوں نے کوئی چھٹی نہیں لی۔ بیبو کو شاید یاد نہیں رہا کہ ابھی ابھی وہ دوبئی میں شاہد کپور کے ساتھ ستیش کوشک کی فلم ملیں گے ’ملیں گے‘ کی دو ہفتے کی شوٹنگ کر کے واپس آئی ہیں تو کیا اب بھی انہیں بریک کی ضرورت ہے۔
ایک اور دلچسپ خبر یہ ہے کہ ملکہ شیراوت نے اپنے پر پھیلانے شروع کر دیے ہیں۔ خبر ہے کہ انہوں نے سلمان خان کی عید پارٹی کے لیے خود فون کرکے اپنے آپ کو مدعو کروایا اور پارٹی میں پہنچ گئیں۔ اتنا ہی نہیں وہ پوری پارٹی میں سلمان کے ارد گرد چکر لگاتی رہیں ۔ ویسے سلمان سے متعلق یہ بھی خبر ہے کہ انہوں نے حال ہی میں فلم اور کرکٹ کی اہم شخصیات کے ایک فٹبال میچ میں حصہ لیا اور ان کی ٹیم پانچ کے مقابلے سات گول سے جیت گئی۔ تماش بین ان کی فلم ’مجھ سے شادی کروگی‘ کے گانے گا کر ان کا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔ پتہ نہیں سلو بھائی کب تک صرف کھیلتے ہی رہیں گے بہرحال اسی میچ میں تنہا بپاشا باسو شور مچا کر جان ابراہم کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش کر رہی تھیں۔ یوں تو پوجا بیدی اور ڈیڈی کی فلم کے انداز انوکھے ہو تے ہی ہیں لیکن ان کی فلموں کے اشتہار بھی خاصے دلچسپ ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر اپنی نئی فلم روگ کے اشتہارات میں وہ فلم کی ہیروئین کو جنوبی افریقہ کی سپر ماڈل کے طور پر پیش کر رہے ہیں۔ لیکن سننے میں آیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی چھوٹی موٹی ماڈل بھی نہیں ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||