BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 24 January, 2005, 21:30 GMT 02:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وویک اوبرائے سے پیج تھری تک

 کسنا
فلم میں وویک کے ساتھ اینٹونیا برناتھ، ایشا شروانی اور امریش پوری اہم کردار میں نظر آئیں گے
وویک اوبرائے سارے جہاں کا درد اپنے دل میں سمیٹ کر اپنے گرو جی اور پتا جی کے ساتھ سونامی سانحے کے شکار لوگوں کی مدد کے لئے جہاں جہاں جا رہے تھے ٹی وی اور اخبارات کے مختلف نامہ نگار بھی ان کا پتہ پوچھتے ہوئے وہاں پہنچ جاتے تھے حالانکہ فلم انڈسٹری کے کئی بڑے بڑے ستارے اس نیک کام میں خاموشی کے ساتھ مصروف ہیں۔

لیکن وویک بابا کا جوش شائد اتنا زیادہ تھا کہ بیچارے میڈیا والے بھی خود کو نہیں روک پائے خیر اب تو وویک بابا اپنی نئی فلم کسنا کی رلیز میں مصروف ہیں اس جمعہ کو سبھاش گھئی کی ہدایت میں بنی ’ کسنا ‘ ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے ۔فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے شائقین کو بھی اس فلم کا شدت سے انتظار تھا ۔ جی وویک بابا کی وجہ سے نہیں بلکہ سبھاش گھئی کی وجہ سے اور فلم کی شروعات بھی اچھی رہی ہے فلم میں وویک کے ساتھ اینٹونیا برناتھ ، ایشا شروانی اور امریش پوری اہم کردار میں نظر آئیں گے ۔

خبر ہے کہ شاہ رخ بھائی امول پالیکر کے ساتھ ایک فلم کر رہے ہیں فلم میں ان کا ڈبل رول ہوگا جس میں ایک کردار تو وہ رانی مکھرجی کے شوہر کا ادا کر رہے ہیں اور دوسرے میں وہ بھوت بنیں گے یعنی بھوت کا رول کریں گے فلم کا نام ابھی طے نہیں ہوا ہے۔

شاہ رخ کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی انہوں نے سنی ہے اور یہ بہت خوبصورت کہانی ہے شاہ رخ بھائی بھوت کی کہانی خوبصرت نہیں ڈراونی ہوتی ہے بہر حال ایسا لگتا ہےکہ شاہ رخ اب ’سوادیش‘ کے بعد مزید تجربے کرنا چاہتے ہیں۔

رتک روشن
اب رتک بھی نئے تجربے کرنے لگے

ایسی ہی ایک اور خبر سنتے چلئے رتک روشن اور سابق حسینہ کائنات ایشوریہ رائے کو’ دھوم نمبر ٹو‘ میں لیا جا رہا ہے اور اتنا ہی نہیں یہ دونوں ولن کے روپ میں نظر آئیں گے ایشوریہ کا تو پتہ نہیں لیکن رتک اپنے اس کردار کے بارے میں بہت پُرجوش ہیں اور کہتے ہیں کہ ایک اچھے ہیرو کا رول تو بہت نبھا لیا دراصل وہ ہمیشہ سے ہی’ کول ولن‘ بننا چاہتا تھا اور یہ کردار ان کے خواب کو حقیقت کا روپ دیگا۔

اس چیلنجنگ رول پر رتک روشن کی خوشی اپنی جگہ لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ کیا انڈسٹری والے امریش پوری کی موت سے اتنے گھبرا گئے کہ نوبت رتک اور ایشوریہ کو ولن بنانے تک پہنچ گئی بہر حال جو بھی ہو دھوم ٹو کا لوگوں کو شدت سے انتظار رہے گا۔

ایک اور سابق حسینہ عالم لارا دتہ جو بالی ووڈ میں سیکس آئٹم نمبر کے لئے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ حقیقی زندگی میں ہندوستانی یا روایتی لباس زیادہ اچھا اور آرام دہ محسوس کرتی ہیں مختلف فلموں میں آیٹم نمبر کرنے کے اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے لارا کہتی ہیں کہ انہیں کہیں بھی گھٹیا یا چھچورے انداز میں پیش نہیں کیا گیا ۔

ہیرے کے زیورات کی ایک کمپنی کے لئے اشتہار کی شوٹنگ میں سفید سلک کی ساڑھی اور روایتی زیورات سے لیس لارا کا کہنا ہے کہ کسی بھی فلم یا سین میں پہنا جانے والا لباس اس سین کی ڈیمانڈ کے مطابق ہوتا ہے ۔

لارا جی سین نہیں بلکہ کریئر کی ڈیمانڈ نئی ہیروئینوں کو ایسا کرنے پر مجبور کرتی ہیں کیونکہ نئے ٹرینڈ کے مطابق جلدی شہرت اور دولت کمانے کا نیا گر بولڈ سین اور جسم کی نمائش ہے۔

لارا دتہ
بولڈ سین اور لباس فلم کی ڈیمانڈ ہوتے ہیں

مدھر بھنڈارکر کے لئے 2004 تو مدھر نہیں رھا۔ ان کی آخری فلم’ آن ‘ناکام رہی اور اس سے بڑھ کر اپنی ہی ایک ہیروئین کی جانب سے آبرو ریزی کے الزام میں بھی پھنسے لیکن فلم ’چاندنی بار‘ کے مالک مدھر بھنڈارکر نے ہمت نہیں ہاری اور فلم ’پیج تھری ‘ تیار کی ۔

مختلف انداز اور کم بجٹ کی فلمیں بنانے میں ماہر مدھر کی نئی فلم ایک جرنلسٹ کی کہانی ہے جس میں ہائی سوسائٹی کے تاریک پہلوؤں کی عکاسی کی گئی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد