BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 10 December, 2004, 00:06 GMT 05:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سریش بنیں گے فرح کے دُلہا

فرح خان اور شاہ رخ خان
شاہ رخ خان فرح کی ڈولی کو کندھا دیں گے
اِنڈیا میں اس وقت شادی کا موسم ہے کہیں کوئی ڈولی اُٹھ رہی ہے اور کہیں کوئی گھوڑی چڑھ رہا ہے ڈولی اورگھوڑی کے اس جھمیلے یا میلے میں شامل ہونے والی ایک بڑی فلمی شخصیت ہیں فرح خان جو اپنی فلم ’میں ہوں نا‘ کی کامیابی سے پہلے انڈسٹری کے نامور ہیرو ہیروئنوں کو اپنے اشاروں پر نچا چکی ہیں۔

اب ہماری 38 سال کی یہ دلہن اپنے 31 سال کے ننے مُنے دولہا سریش کنڈو کو زندگی بھر اپنے اشاروں پر نچائیں گی۔ سریش ’میں ہوں نا‘ کے ایڈیٹر تھے اور ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلی نظر کی محبت نہیں ہے۔ ظاہر ہے سُریش بھائی یہ تو کوئی بھی بتا سکتا ہے۔

ادھر فرح آپا کا کہنا ہے کہ محبت میں عمر کوئی معنی نہیں رکھتی اور سریش ان سے زیادہ میچیور ہیں۔ بلکل درست کہا فرح آپا ان کی سمجھداری ان کی پسند سے صاف ظاہر ہو رہی ہے ۔

اب رہی بات فرح آپا کے بیاہ کی تیاریوں کی تو ان کے بھائی ساجد کے ساتھ ساتھ شاہ رخ خان نے بھی کہا کہ’میں ہوں نا‘، اس کے علاوہ ڈولی کو کندھا دینے والوں میں کرن جوہر بھی شامل ہوں گے۔

سبھاش گھے اپنی نئی فلم ’ کسنا‘ پر زور و شور سے کام کر رہے ہیں ۔ اس فلم میں انہوں نے زیادہ نۓ چہرے لیے ہیں۔ جن میں فلم کی ہیروئین ’ایشا شروانی‘ ہیں جو ایک ڈانسر ہیں ۔

اس کے علاوہ برٹش ایکٹر ’انٹونیو برناتھ‘ کے نام اہم ہیں ۔ فلم کے ہیرو وویک اوبرائے ہیں۔ تو اگر فلم کا حال سبھاش گھے کی فلم ’یادیں‘ جیسا ہوا تو بھی فلم اچھا خاصا بزنس دے جائے گی ۔

وویک اور ایشوریہ
دونوں اب ادھر ادھر دیکھ رہے ہیں

اب بیچارے وویک تو پہلے ہی ’ کیوں ہو گیا نا‘ کی ناکامی کے بعد گھائل بیٹھے ہیں۔ جس کے بعد کچھ اور تو نہیں ہوا ہاں ایشوریا رائے کے ساتھ ان کے عشق میں گڑ بڑ کی خبریں گرم ہیں۔ اور کہا جا رہا ہے کہ اب دونوں کی نزدیکیاں دوریوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔

جس کی تازہ مثال انڈیا میں ایش کی فلم پرائیڈ اینڈ پیجوڈس کے شاندار پریمیئر میں ایش وویک کے بجائے اپنے ’دیو‘ مطلب شاہ رخ خان کی پر چھائی بنی ہوئی تھیں۔

اتنا ہی نہیں لندن میں ان کے موم کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر وویک کی غیر حاضری نے بھی سب کو حیران کیا۔ دیکھتے ہیں پارو کا یہ اصلی دیوداس عشق میں ناکام ہو کر گھائل شیر کی طرح غّراتا ہے یا پھر اپنی تمام توجہ ایش سے ہٹا کر کیش اور کامیابی کمانے پر لگاتا ہے ۔

خبر ملی ہے کہ امیشا پٹیل نے اپنا فِگر مزید بہتر بنانے کے لیے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ ساتویں منزل پر اپنے فلیٹ پر جانے کے لیے لِفٹ کا استعمال نہیں کریں گی۔ اب امیشا سے کوئی پوچھے کہ اپنے ماں باپ کے خلاف کورٹ کی سییڑھیاں چڑہتے چڑہتے انکا دل نہیں بھرا۔

ملکہ شیراوت
اب ملکہ کے دیوانے بچے بوڑھے سبھی ہیں
پتہ چلا ہے کہ ملکہ شیراوت کی شہرت انڈسٹری کے کچھ بڑے اور کچھ بوڑھے ستاروں کو بھی متاثر کر نے لگی ہے ۔ پہلے ہم بات کرتے ہیں بڑ ے ستارے کی تو خبر ملی ہے کہ اپنے سلو بھائی نے اپنے ایک نۓ موبائل فون سے ملکہ کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر انہیں کسی پروفیشنل مدد یا رہنمائی کی ضرورت ہو تو سلو بھائی حاضر ہیں۔

بیچاری کترینا کیف ایک تو پہلے ہی ایشوریا کی حسد میں دبلی ہوئی جارہی ہیں اور اوپر سے انڈسٹری کی ہیروئنوں کی کمپنی ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ جتنی جلدی ہو سکے سلو سے ’ قبول ہے‘ کہلوا دیں۔

اب آتے ہیں انڈسٹری کے بوڑھوں کی طرف تو ہوا یوں کہ متھن دادا یعنی متھن چکرورتی نے بھی ملکہ کو کچھ ایسا ہی پیغام دیا ہے۔اب انہیں کوئی یہ بتائے کہ بڑھاپے میں مٹی کیسے پلید ہوتی ہے ۔ دھرم جی کو دیکھ کر سبق سیکھیں ۔ ملکہ شیراوت کے ساتھ فلم کس کس کی قسمت پھوٹنے کے بعد وہ کیسے منھ چھپائے پھر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد