ایشوریا برطانوی فلم میں واپس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ایشوریا رائے اپنی زندگی کی دوسری برطانوی فلم میں کرنجیت احوالیا کی سوانح حیات ،سرکل آف لائٹ، پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ایشوریا رائے کی پہلی برطانوی فلم برائڈ اینڈ پریجوڈس کافی مقبول ہوئی تھی۔ کرنجیت احوالیا کو برطانیہ میں 1989 میں اپنے شوہر دیپک کو پٹرول پلانے اور جلاکر مار ڈالنے کے الزام میں عمر قید کی سزا دی گئی تھی۔ 1992میں کرنجیت احوالیا کا کیس ختم کر دیا گیا اور برطانوی وزیراعظم کی اہلیہ شیری بلئر نے ان کو اس بہادری پر ایک ایوراڈ دیا۔ یہ فلم کرنجیت احوالیا کے اوپر ہونے والے گھریلو تشدد کے موضوع پر بنائی جائےگی۔ اس فلم کا مرکزی خیال کرنجیت احوالیا کی کتاب ،سرکل آف لائٹ، سے ماخوز ہے ۔ کنیز فلم فیسٹیول میں فلمساز سنندا مورالی نے یہ کہا ہے کہ اس فلم کے بننے سے وہ بے حد خوش ہیں۔ ایشوریا رائے کے ساتھ اس فلم میں کام کرنے والے اداکاروں میں ہیری پوٹر کے روبی کولترین اور مرانڈہ ریچڈسن اور بھارتی اداکارہ نندتہ داس بھی شامل ہیں۔ جبکہ رائے کے شوہر کا کردار نوین انڈروز نبھائیں گئے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||