BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 28 April, 2005, 14:03 GMT 19:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی وڈ: اب ستارے گیت بھی گائیں گے

عامر خان
اگر ہر اداکار نے گیت گانا شروع کر دیا تو گلوکار کدھر جائیں گے؟
پرانے فلمی دور کی طرح اب بالی ووڈ ستارے اپنی ہی فلموں کے گیت گانے لگے ہیں ۔

فلم ’رنگ دے بسنتی‘ میں عامر خان نے ہندی نہیں بلکہ پنجابی میں دلیر مہدی کے ساتھ گیت ریکارڈ کیا اور ان کے ساتھ رقص بھی کیا لیکن ہر کردار کو جاندار بنانے کی شہرت رکھنے والے عامر کو ہر شاٹ او کے کرنے کے لئے کئی گھنٹے لگے حالانکہ وہ اچھے ڈانسر کی شہرت رکھتے ہیں۔

عامر نے اس سے پہلے فلم غلام میں ’آتی کیا کھنڈالا‘ گایا تھا اور یہ گیت اتنا مقبول ہوا تھا کہ آج بھی سڑک چھاپ عاشقوں کے علاوہ فلموں میں اکثر ہیرو ہیروئین کو ’آتی کیا کھنڈالا‘ کہتے ہیں ۔عامر نے اس کے بعد فلم سرفروش میں بھی گیت گایا تھا ۔

عامر کے علاوہ اس سے قبل جوہی چاؤلہ ، ریکھا ، امریش پوری نے بھی گیت گائے ہیں ۔ سپر اسٹار امیتابھ نے تو کئی فلموں میں اپنی آواز میں گیت گائے ہیں اور ان کی گونجدار آواز کو ان کے پرستار کافی پسند بھی کرتے ہیں ۔

فلموں کے آغاز میں فلم کی ہیروئین اور ہیرو کو خود اپنا گیت گانا پڑتا تھا۔ ملکہ ترنم نورجہاں کی آواز نے لوگوں کو مسحور کر رکھا تھا۔ نورجہاں کے اس دور میں ثریا جیسی اداکارہ بھی تھیں اور ان کی آواز بھی لوگوں کے دلوں کو چھو جاتی تھی لیکن نورجہاں اور ثریا نے اس وقت دوسری اداکاراؤں کے لئے بھی گیت گائے تھے۔

ہیرو میں سریندر کمار ، کے ایل سہگل اور اشوک کمار خود اپنی آواز میں اپنے گیت ریکارڈ کروایا کرتے تھے لیکن بعد میں مکیش، محمدرفیع، لتا منگیشکر جیسےگلوکاروں کے آنے سے فلم میں پلے بیک سنگر کا چلن شروع ہوا اور تب سے اب تک فلموں کے گیت پلے بیک سنگر ہی گاتے آئے ہیں لیکن حال ہی میں ہیرو اور ہیروئین کے ذریعہ اپنی آواز میں نغموں کو ریکارڈ کروانے کا چلن پھر سے شروع ہو چکا ہے، فرق صرف یہ ہے کہ پہلے ستاروں کی مجبوری تھی کیونکہ پلے بیک سنگر نہیں ہوا کرتے تھےاور اب یہ فیشن بن گیا ہے اور اداکار شوق میں نغمے گانے لگے ہیں ۔

اگر دھیرے دھیرے ہر اداکار نے اپنی آواز میں گیت گانا شروع کر دیا تو گلوکاروں کا کیا ہو گا؟

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد