BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 April, 2005, 12:36 GMT 17:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سالسا‘ ایک شوخ اور منفرد رقص
 سالسا دھن پر کیا جانے والا رقص ہے
سالسا دھن پر کیا جانے والا رقص ہے
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پہلا ’سالسا فیسٹیول‘ منعقد ہو رہا ہے۔ اس تین روزہ فیسٹیول کا آغاز جمعہ سے ہو رہا ہے اور اس میں سنگاپور، ہانگ کانگ، آسٹریا، تھائی لینڈ، برطانیہ ،جرمنی اور بھارت کے رقاص جوڑے شرکت کر رہے ہیں۔

سالسا رقص بھارت میں پہلی مرتبہ چار برس قبل متعارف کروایا گیا تھا اور اب اس کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

سالسا انڈیا ڈانس کمپنی کی صدر اور اس فیسٹیول کی روحِ رواں کیتی نمگیال کا کہنا ہے کہ انہوں نے چار سال پہلے دہلی سالسا رقص کی تعلیم کے لیے پہلا سٹوڈیو بنایا تھا اور اب بھارت میں اس رقص کی مقبولیت کی بناء پر دہلی میں ہی نو سٹوڈیو قائم کیے جا چکے ہیں۔

کیتی کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ پانچ برس میں پندرہ سو لڑکوں اور لڑکیوں کو سالسا رقص سکھایا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ سالسا کی مقبولیت کی وجہ کیا ہے کیتی کا کہنا تھا کہ رقص اور روح کا ایک گہرا رشتہ ہے۔ سالسا ایک شوخ اور منفرد رقص ہے اور اس میں جوڑوں کی شمولیت اسے زیادہ مقبول بناتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس رقص میں رقاص کو اپنے ساتھی سے بات کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اور اس رقص میں آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

اس سوال پر کہ کیا اس ملک میں جہاں بولی ووڈ کے طریقے کا رقص مقبولِ عام ہیں، سالسا مقبول ہو سکتا ہے کیتی کا کہنا تھا کہ بھارتی سالسا میں اتنے کامیاب نہیں اور اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ بھارتی گانوں کے بول پر رقص کرنے کے عادی ہیں۔ وہ دھن پر رقص نہیں کر سکتے اور سالسا دھن پر کیا جانے والا رقص ہے۔

دھن پر رقص واحد مسئلہ نہیں ہے۔ رقص سیکھنے والی ایک طالبہ جیکولین کا کہنا ہے کہ اس رقص میں بھارتی مرد زیادہ کامیاب نہیں کیونکہ اس رقص میں اپنے ساتھی کے جسم کو پکڑنا ہوتا ہے اور بھارتی مرد اس سے گھبراتے ہیں۔

سالسا رقص کے ایک طالبعلم چندن سیٹھی کا کہنا ہے کہ’سالسا سیکھنے سے قبل میں نے بریک ڈانس اور ہپ ہاپ سمیت تمام قسم کے رقص سیکھے لیکن سالسا سب سے زیادہ پرجوش رقص ہے۔ سالسا سے زیادہ کوئی اور رقص بیک وقت پرجوش اور شاندار نہیں ہو سکتا‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد