بالی وڈ ستارے اور کرکٹ کا بگ برادر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے ستارے اب ایک کرکٹ رئیلٹی شو میں بھارتی کرکٹ کے مایا ناز کھلاڑیوں کے سامنے اپنے فن کو آزمائیں گے۔ اس کرکٹ میچ میں بھارتی فلم انڈسٹری کے 16 ستارے دو ہفتے کرکٹ کیمپ میں گزاریں گے جنہیں براہ راست ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔ اس شو کا اہتمام برطانوی ٹی وی شو ’بگ برادر‘ بنانے والی ہالینڈ کی کمپنی بھارت کےاسٹار ٹی وی کے لئے کر رہی ہے۔ ٹیم کے رکن پیٹر بازلگیٹ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی انہیں اسی طرح کے شوز کرنے کا موقع ملے گا۔ اس کرکٹ ریالٹی شو کا تصور گزشتہ برس برطانیہ میں ہونے والے شو سے لیا گیا ہے جس میں مشہور ہستیوں کے ایک گروپ نے فٹبال کے مایا ناز کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کھیلا تھا۔ اسکائی وی پر یہ شو بہت کامیاب رہا تھا۔ مسٹر پیٹر بازلگیٹ کا کہنا ہے کہ کرکٹ بھارت میں بالکل اسی طرح ہے جس طرح برطانیہ میں فٹبال یعنی ملک کا سب سے بڑا کھیل اور اس کو ٹی وی پر ایک انتہائی جذباتی اور لوگوں کی دلچسپی کا شو بنایا جا سکتا ہے۔ اس شو میں فلم انڈسٹری کی 16 ہستیوں کو دو ہفتوں تک کرکٹ کیمپ میں تربیت لیتے ہوئے براہِ راست دکھایا جائے گا جس میں ایک انٹرنیشنل کوچ ٹریننگ اور میچ کی تمام ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ اسی کیمپ کے دوران لوگوں کے ووٹ کے ذریعے ان ستاروں میں سے 12 کی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔ اور کیمپ ختم ہونے پر 12 ستارے ممبئی میں ہونے والے کرکٹ میچ میں حصہ لیں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس شو میں کون کون حصہ لے رہا ہے اور بھارت میں یہ کب دکھایا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||