BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 February, 2005, 00:45 GMT 05:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سونامی: لولی بولی ووڈ ستارے ساتھ

سونامی متاثرین
سونامی کے لیے کنسرٹ میں شاہ رخ
سونامی لہروں نے جن لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کے چراغ گل کر دیےتھے ان کے دامن میں خوشیاں بھرنے کے لیےفلمی ستاروں کے جھرمٹ میں منائی گئی ایک شام نے کروڑوں روپےجمع کیے ہیں۔

ممبئی کے علاقے باندرا میں شاید پہلی مرتبہ کوئی شو ’لائیو‘ دکھایا گیا جسے تمام بڑے ٹی وی اور نیوز چینلوں نے براڈکاسٹ کیا ۔

اس کے ساتھ ہی پہلی مرتبہ کسی اسٹیج پر ہندوستان اور پاکستان کے فلمی ستاروں نے ایک ساتھ پرفارمنس دی اور پہلی مرتبہ ابھیشیک بچن عوام کے سامنے اسٹیج پر تھرکے۔

مرکزی وزیر برائے اطلاعات و نشریات جے پال ریڈی ، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ولاس راو دیش مکھ ، کھیل کے وزیر سنیل دت اور یش چوپڑہ کے ساتھ سونامی سے متاثرہ بچوں نے چراغ جلا کر پروگرام کا افتتاح کیا۔

سونامی سے متاثرین کی امداد کے لیے پروگرام کرنے کا منصوبہ سنجے دت نے تیار کیا اور انہی کی کوششوں سے اس پروگرام کو’لائییو‘ دیکھا گیا۔

اس رنگا رنگ محفل ميں بالی ووڈ ستاروں کے جھرمٹ کے ساتھ جب لولی ووڈ کے ستارے منور رانا اور میرا اسٹیج پر آئے تو شائقین نے دل کھول کر ان کا استقبال کیا ۔ ویرزارا کے رقص پر تھرکتے جوڑے نے لوگوں سے زبردست داد وصول کی۔

وویک اؤبرائے نے تامل ناڈو کے اس گاؤں کا تذکرہ کیا جہاں وہ بے سہارا ، بے گھر افراد کی مدد کے لیےگئےتھے۔

انہوں نے ایک معصوم بچے کا ذکر کیا جس کے باپ نے اسکے دل کے آپریشن کے لیےرقم جمع کی تھی لیکن سونامی کی خوفناک لہریں اسے بہا لے گئیں۔

وہ بچہ مسکرانا بھول گیا تھا لیکن وویک نے جب اس کے آپریشن کی حامی بھری تو اس نے پوچھا:

’انّا میں تو مسلمان ہوں میرا نام حاجی علی ہے کیا اس کے باوجود آپ میری مدد کریں گے ؟‘

وویک نے اس کا جواب ہاں میں دیا تو اس بچے کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی۔

ایشوریہ رائے، شاہ رخ خان ، پرینکا چوپڑا ، اکشے کمار ، سیف علی خان ، پریتی زنٹا ، امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن کے رقص نے لاکھوں شائقین کو رات ڈیڑھ بجے تک اپنی سیٹوں پر بیٹھے رہنے پر مجبور کیا۔ وہیں پاکستان کے ‘ میوزیکل بینڈ ‘ اسٹرنگ نے لوگوں کو مسحور کر دیا۔

کنسرٹ
ممبئی کنسرٹ میں ہندوستان کے تقریباً تمام بڑے فنکاروں سے حصہ لیا

پروگرام کے دوران دنیا بھر سے لوگوں نے ایس ایم ایس کے ذریعے عطیات دیے۔ امیتابھ بچن ، ابھیشیک بچن ، کے ساتھ کھانے کا لطف اٹھانے کی دوڑ اب تک تین لاکھ 10 ہزار کی بولی تک پہنچ چکی ہے اور یہ بولی اس ماہ کے اخر تک لگائی جا سکے گی جسکی بولی سب سے زیادہ ہوگی اسے یہ اعزاز حاصل ہوگا۔

اسی طرح ایشوریہ رائے کے ساتھ چائے پینے کے لیے3 لاکھ 60 ہزار کی بولی لگی ہے۔

سنجے دت کے ساتھ’جم‘ میں ایک دن گزار نے پر ایک لاکھ 20 ہزار، شاہ رخ خان کے لیےدو لاکھ 50 ہزار، جان ابراہم کے ساتھ دھوم کی موٹر سائیکل پر گھومنے کے لیے ایک لاکھ دو ہزار اور کرن جوہر کے ساتھ شام گزارنے پر 2 لاکھ تک کی بولی لگائی جاچکی ہے۔

اس خصوصی پروگرام کے لےانتہائی جذباتی نغمہ تیار کیا گیا تھا جسے پرسون جوشی نے لکھا اور موسیقی انو ملک نے دی اور 10 گلوکاروں نے اسے اپنی آواز دی۔ اس نغمے کے بول ہیں:

’We shall always be together ‘
سلمان خان اور تمام فلمی ستاروں کے جھرمٹ میں اس نغمہ کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا ۔ لوگ اس ماہ کے آخر تک ویب ‎سائیٹ www.helptelethon.com پر اپنی رقم بھیجیں گے اور ستاروں کی قربت کے لیے بازی ڈاٹ کامwww.bazi.com پر نیلامی کی بولی دیں گے۔

آم کے آم اور ۔ ۔ ۔
ستاروں کے کپڑے ستاروں کا کھانا، برائے فروخت
 بےبی 81سری لنکن بےبی 81
ایک بچہ، نو والدین۔ اصل کون؟
ڈیئگو گارسیا بےوطنی کی اذیت
چے گوس کے باسی، اپنی سرزمین سے محروم
سونامی کا مقدمہ
متاثرہ شخص کا سری لنکا کی حکومت پر مقدمہ
انڈونیشیا کی ایک مسجدایمان مضبوط ہو گیا
زلزلے کے بعد ایمان مزید مضبوط ہوا
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد