متاثرہ علاقوں میں سیاحت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تھائی لینڈ میں سیاحت سے متعلق ایک کمپنی نے سونامی سے متاثرہ علاقوں میں سیاحت کو بحال کرنے کے لیے نئی حکمت عملی وضع کی ہے۔ اس کمپنی نے اب سونامی سے متاثرہ علاقوں میں سیاحوں کے دوروں میں ایک مندر میں قائم کیے گئے عارضی مردہ خانے اور مچھیروں کے ایک گاؤں کو بھی شامل کیاہے جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یہ اقدام وہ سونامی سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے کر رہے ہیں۔ دریں اثنا ایک مقامی فضائی کمپنی نے سنگا پور پھوکٹ تک کا ایک طرفہ کرایہ صرف چھ ڈالر کا کر دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے تھائی لینڈ کے سیاحتی ادارے کے ایک نمائندے نے کہا کہ اگر اس علاقے میں سیاحت بحال نہ ہوئی تو مقامی لوگوں کو شدید اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||