BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 February, 2005, 18:41 GMT 23:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ستاروں کے کپڑے برائے فروخت

سونامی
امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے ہیلپ کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔
اگر آپ بالی ووڈ کے مشہور اسٹار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ فائیو اسٹار ہوٹل میں پر تکلف ڈنر کرنا چاہتے ہیں تو آپ دل کھول کر سونامی متاثرین کی امداد کے لیے عطیہ دیجئیے جس شخص کی رقم سب سے زیادہ ہوگی اسے یہ اعزاز حاصل ہوگا۔

اس مقابلے میں صرف ہندوستان ہی نہیں دنیا کے کسی بھی کونے سے لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔

فلم سٹی میں منگل کو امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے اس مقصد کے لیے ایک ویب سائٹ کا افتتاح کیاہے۔ جں کا ایڈریس ہے: www.helptelethon.org

اس ویب سائٹ پر بالی ووڈ کی فلمی ہستیوں کے وہ لباس بھی نیلام کیے جائيں گے جو انہوں نے مختلف فلموں میں پہنے تھے۔

مثلاً امیتابھ بچن کا وہ سوٹ خریدا جا سکتا ہے جو انہوں نے فلم "باغبان " میں پہنا تھا۔ اسی طرح فلم ’فدا‘ میں کرینہ کپور نے جو جینس اور ٹی شرٹ پہنی تھی وہ بھی نیلامی کا ایک حصہ ہے۔

ہیلپ
شاہ رخ حان، سنجے دت، ایشویریہ رائے اور فردین خان نے ویب سائٹ اور پروگرام کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں

سیف علی خان کے چاہنے والوں کے لیے بھی خوش خبری ہے۔ فلم ’ کل ہو نہ ہو‘ میں سیف علی خان نے جو جینس اور شرٹ پہنی تھی اسے بھی زیادہ بولی لگا کر خریدا جا سکتاہے۔

سدا بہار ریکھا ، دیا مرزا اور شاہد کپور کے کپڑے بھی عطیہ کی رقم سے خریدنا مشکل نہیں ہے لیکن سب سے زیادہ بولی کس نے لگائی ہے اس کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں ہوگا۔

نیلامی کے علاوہ آگر کوئی شخص سنجے دت کے ساتھ ’جمنازیم‘ میں ایک گھنٹہ گزار کر یہ دیکھنا چاہے کہ وہ اپنا جسم فٹ رکھنے کے لیے کیا کرتے ہیں تو اس کے لیے بھی مزکورہ ویب سائٹ پر عطیہ دینا ہوگا۔

فلم ’دھوم‘ کے اداکار جان ابراہم کو کون بھول سکتا ہے ان کی اسی موٹر سائیکل پر ممبئی کی سیر کرنا بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

سونامی متاثرین کی امداد کے لیے فلم انڈسٹری اپنے اپنے طور پر مختلف پروگرام کر رہی ہے اور ’ہیلپ‘ کے تحت جو ’ کنسرٹ‘ 4 فروری کو ’ایم ایم ار ڈی اے‘ گراؤنڈ پر ہونے والا ہے اسکی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اس تفصیلات سنجے دت، ایشوریہ راۓ ، فردین خان ، اور شاہ رخ خان نے صحافیوں کو فراہم کی ہیں۔

ایشویریہ
ایشویریہ رائے ہیلپ کے پروگرام کی تففصیلات فراہم کرتے ہوئے

سونامی متاثرین کے لیے ہی عامر خان اور کپل دیو نے مل کر ایک کرکٹ میچ کھیلا تھا جس میں کئی بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔ اب تک کئی موسیقاروں ، فنکاروں اور گلوکاروں نے کروڑوں روپے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرائے ہیں۔
ڈیئگو گارسیا بےوطنی کی اذیت
چے گوس کے باسی، اپنی سرزمین سے محروم
سونامی کا مقدمہ
متاثرہ شخص کا سری لنکا کی حکومت پر مقدمہ
سونامی اور تعمیرِ نوسونامی اور تعمیرِ نو
کیا اتنی ہی امداد ملے گی جتنے وعدے کیے گیے؟
امید کا کنسرٹ
امداد کےلئے امریکی ٹی وی کا خصوصی پروگرام
کارڈف ملینیم سٹیڈیمسونامی کنسرٹ
کنسرٹ ٹکٹوں کو ’کرائے کے قاتلوں‘سے بچانا ہے‘
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد