’سونامی چکن برگر نہیں کھانا‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی افریقہ کے ریستوران کے گاہکوں نے شکایت کی ہے کہ کھانوں یا ریستورانوں کے نام کے ساتھ ’سونامی‘ کا لفظ ان کے منہ کا ذائقہ خراب کردیتا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ’مگ اینڈ بین‘ نامی ریستوران کی چین میں گزشتہ ایک سال سے ’سپائیسی سونامی چکن برگر‘ فروخت کیا جارہا ہے۔ تاہم اب ریستوران کے منیجروں کا کہنا ہے کہ اپریل میں وہ یہ نام تبدیل کردیں گے۔ جوہانسبرگ میں سی فوڈ فروخت کرنے والا ریستوران ’سونامی سی فوڈ ایمپوریم‘ گزشتہ سال دسمبر کے سونامی کے بحران سے صرف تین ہفتہ پہلے کھولا گیا تھا۔ تاہم ریستوران کے منیجر کا کہنا ہے کہ ہوٹل کھولنے سے قبل وہ یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ سونامی کس تباہی و بربادی کا نام ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریستوران قائم کرنے سے پہلے اس کے نام پر بہت زیادہ تحقیق اور وقت صرف کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے ’یہ جانے بغیر کہ یہ ریستوران پہلے سے قائم ہے، لوگ ہم پر یہ الزام لگاتے ہیں کہ ہم سونامی کے نام پر پیسہ بنا رہے ہیں‘۔ ایک خاتون کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ’11/9 گِرل ہاؤس‘ کے نام سے ریستوران کھول لے تو لوگوں کے کیا تاثرات ہوں گے۔ ’مگ اینڈ بیِن‘ ریستوران کے مینیجر مائیک کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے برگر کا نام ’سونامی سپائیسی برگر‘ اس لیے رکھا تھا کیونکہ یہ بڑا اور طاقتور برگر ہے۔ جنوبی افریقہ میں تقریباً دس افراد سونامی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 184 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||