شامی ڈرائیوروں کی شامت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے عراق اور شام کی سرحد پر عراق سے واپس جانے والے تین سو کے قریب ٹرک ڈرائیوروں کو روکا ہوا ہے۔ ایک ٹرک ڈرائیور نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکی فوجی انہیں شام اپنے وطن واپس جانے کی اجازت نہیں دے رہے اور نہ ہی اس کی کوئی وجہ بتا رہے ہیں۔ زیرِ حراست زیادہ تر ٹرک ڈرائیور شام کے شہری ہیں اور انہیں کئی دنوں سے بغیر کسی مناسب خوراک اور رہنے کی جگہ کے رکھا گیا ہے۔ امریکہ نے ان کی اس شکایت کے بارے میں ابھی کوئی بیان نہیں دیا ہے، تاہم امریکہ ماضی میں یہ کہتا رہا ہے کہ شام عراق کے ساتھ سرحد پر سکیورٹی کے سلسلے میں مناسب اقدام نہیں کر رہا ہے۔ امریکہ یہ الزام بھی لگاتا رہا ہے کہ دمشق دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے اور وہاں سے مزاحمت کار عراق داخل ہو کر اتحادی فوج پر حملے کرتے ہیں۔ دمشق نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||